ماہیت الوجود کے معنی ، مترادف ، اور مطلب | urdu word maahiyat-ul-wujood meanings and details
ماہیت الوجود کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ ما + ہیْ + یَتُل (ا غیر ملفوظ) + وُجُود }
تفصیلات
iاصلاً عربی ترکیب ہے۔ عربی زبان سے مشتق دو اسماء |ماہیت| اور |وجود| کے مابین |ا ل| بطور حرف تخصیص لگانے سے مرکب بنا۔ اردو زبان میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٨٧ء کو "اقبال عہد آفریں" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم مجرد ( مؤنث - واحد )
ماہیت الوجود کے معنی
١ - وجود کی اصل و حقیقت۔
"اقبال اس مثنوی سے صرف نظر نہیں کر سکتے تھے، اس لیے انہوں نے گلشن رازِ جدید، کے نام سے جواب، لکھا اور متوازی صورت میں وحدت الوجود کے مقابلے میں ماہیت الوجود کی تشریح وحدت الشہود اور استحکام انفرادی کے نقطہ نظر سے کی ہے۔" (١٩٨٧ء، اقبال عہد آفریں، ١٧٨)