متاع جاں

{ مَتا + عے + جاں }

تفصیلات

iعربی زبان سے مشتق اسم |متاع| کے ساتھ کسرہ اضافت لگا کر فارسی اسم |جاں| لگانے سے مرکب اضافی بنا۔ اردو زبان میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٩٠ء کو "شاید" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم مجرد ( مؤنث - واحد )

متاع جاں کے معنی

١ - جان جو قیمتی متاع ہے، نقدِ جاں، متاع حیات۔

 یہ تیرے خط، تیری خوشبو یہ تیرے خواب و خیال متاع جاں ہیں ترے قول اور قسم کی طرح (١٩٩٠ء، شاید، ١٠٨)