مترجمی کے معنی
مترجمی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ مُتَر + جِمی }
تفصیلات
iعربی زبان سے مشتق اسم |مترجم| کے ساتھ |ی| بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے |مترجمی| بنا۔ اردو زبان میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٤٧ء کو "حملاتِ حیدری" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
["رجم "," مُتَرْجِم "," مُتَرْجِمی"]
اسم
اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
مترجمی کے معنی
١ - مترجم کا کام یا پیشہ، ترجمہ کرنا، ترجمانی کرنا۔
"اس کے بعد اور لوگ پہنچے اور معلمی یا مترجمی کا پیشہ کرنے لگے۔" (١٩٦١ء، عبدالحق، مقدمات عبدالحق، ١٤٩:٢)