متعظم

{ مُتَعَظ + ظِم }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو زبان میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٣٤ء کو "احشائیات" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

["عظم "," تَعْظِیم "," مُتَعَظِّم"]

اسم

صفت ذاتی

متعظم کے معنی

١ - [ طب ] ہڈی کی طرح سخت، مبدل بہ استخواں، وہ چیز جو ہڈی بن گئی، کرکری۔

"کم عمر شیرخوار بچے کی کھوپڑی میں کسر واقع کرنا واقعی آسان نہیں، اس عمر میں کھوپڑی بحیثیت مجموعی مکمل طور پر متعظم نہیں ہوتی۔" (١٩٣٧ء، جراحی اطلاقی تشریح، (ترجمہ)، ٢٩:١)

٢ - متکبر، مغرور، پرشکوہ۔ (اسٹین گاس)