متفق کے معنی
متفق کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ مُت + تَفِق }
تفصیلات
iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بطور صفت اور متعلق فعل سے مستعمل ملتا ہے اور تحریراً ١٦٦٣ء کو "عیدی (پنجاب میں اردو)" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["(اَتَفق ۔ اتفاق کرنا)","اتفاق کرنے والا","ایک رائے","جڑا ہوا","رضا مند","لگا ہوا","ملا ہوا","ہم خیال","ہم مشورہ (کرنا ہونا کے ساتھ)","یک رنگ"]
وفق اِتِّفاق مُتَّفِق
اسم
صفت ذاتی ( واحد )
متفق کے معنی
"ہندوستان کی آبادی جن مختلف اور متصادم عناصر سے مرکب ہے ان سب کو متحد اور متفق کر کے ایک قوم بنایا جائے" (١٩٨٦ء، اقبال اور جدید دنیائے اسلام، ٢٦٥)
"اس بات پر سب متفق ہیں کہ ابتدائی انسان آج کے انسان سے قطعاً مختلف تھا" (١٩٩٤ء، افکار، کراچی، فروری، ١٠)
آرزو وہ بات تو ممکن نہیں متفق کر لے جسے دنیا پسند (١٩٢٦ء، فغان آرزو، ٩١)
متفق کے مترادف
راضی, متحد
اکٹھا, راضی, شامل, متحد, موافق, ہمدل, ہمرائے
متفق کے جملے اور مرکبات
متفق البیان, متفق الرائے, متفق اللفظ, متفق القول, متفق الکلم
متفق english meaning
consentingagreeing; correspondingconcurrent; united; uniform; unanimousagreeableagreedagreeingconspiringunanimousunited
شاعری
- متفق ہو کے عاقلاں نے کہا
دل کوں تیرے جگت میں لبلباب - متفق شیطان سے ہو مجھ پر کیا
ظلم نا معدود نا محدود نفس
محاورات
- متفق ہونا