متفقہ

{ مُت + تَفِقَہ }

تفصیلات

iعربی زبان سے مشتق اسم |متفق| کے ساتھ |ہ| بطور لاحقہ تانیث لگانے سے |متفقہ| بنا۔ اردو زبان میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٧١ء کو "قواعد العروض" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

["تفق "," مُتَّفِق "," مُتَّفِقہ"]

اسم

صفت ذاتی

اقسام اسم

  • جمع : مُتَّفِقات[مُت + تَفِقات]

متفقہ کے معنی

١ - جس پر اتفاق ہو، جس پر اتفاق رائے ہو، اتفاق کیا ہوا، متحدہ۔

"آپ کے فیصلے کو دونوں حضرات نے متفقہ طور پر آمنا و صدقنا کہہ کر تسلیم کر لینے کا اقرار کر لیا ہے۔" (١٩٨٨ء، قومی زبان، کراچی، اگست، ٦)

٢ - [ عروض ] ایک دائرے کا نام جس سے دو بحریں متقارب اور متدارک نکلتی ہیں۔

"٦ متقارب، ٧ متدارک ان کا سوم دائرہ متفقہ ہے۔" (١٨٧١ء، قواعد العروض، ٢٤)