مجلسی کے معنی
مجلسی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ مَج + لِسی }
تفصیلات
iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم |مجلس| کے آخر میں |ی| بطور لاحقہ نسبت لگانے سے |اسم نیز| صف بنا۔ اردو میں بطور اسم اور صفت کے مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٦٠٣ء کو "ابراہیم نامہ" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔, m["اہل مجلس","جو شریکِ مجلس ہو","مجلس سے متعلق","مجلسوں میں بیٹھنے والا","وہ شخص جسے کسی مجلس کا بلاوا بھیج کر بلایا ہو","وہ شخص جو مجلس میں شامل ہو"]
جلس مَجْلِس مَجْلِسی
اسم
صفت نسبتی ( مذکر - واحد )
مجلسی کے معنی
"حضرت سلیمان نے کہا کہ تم اس روز میرے ایک مجلسی کو بار بار کیوں دیکھتے تھے۔" (١٨٧٧ء، عجائب المخلوقات (ترجمہ)، ٩٣)
"ریڈیو اقتصادی اور معاشرتی مسائل کے بارے میں بیش از بیش معلومات فراہم کر کے پاکستان کی مجلسی اور ثقافتی زندگی میں ہم اآہنگی پیدا کرنے کی کوشش کرتا ہے۔" (١٩٨٩ء، ریڈیائی صحافت، ٢٦)
"مرثیہ ایک مجلسی فن ہے اور اس کی غرض و غایت رلانا بھی ہے۔" (١٩٧٦ء، سخن ور نئے اور پانے، ٥٣)
"مولانا دلدار علی کے تبحر علمی کی ستائش میں سینکڑوں علماء کی تحریریں موجود ہیں. علامہ شیخ احمد یمنی کا بیان ہے. اگر مجلسی اور مفید آپ کے مفید مجالس درس میں حاضر ہوتے تو "بجا الانوار" کو آپ کے دریائے علم کے پہلو میں حقیر سمجھتے۔" (١٩٧٥ء، لکھنؤ کی تہذیبی میراث، ٢٣٤)
مجلسی کے جملے اور مرکبات
مجلسی زندگی, مجلسی اختلاط, مجلسی آدمی, مجلسی پہلو, مجلسی تبسم, مجلسی تکلف, مجلسی تنقید, مجلسی حیثیت, مجلسی شعور, مجلسی ماحول, مجلسی مزاج, مجلسی مسئلہ, مجلسی مقاطعہ, مجلسی نظم
مجلسی english meaning
social
شاعری
- بولا یا جیتے مجلسی خاص تھے
دھرن ہار جو شہ سوں اخلاص تھے