محفل کے معنی

محفل کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ مَح (فتحہ م مجہول) + فِل }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق |اسم| ہے اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٧٣٩ء کو "کلیات سراج" میں مستعمل ہوا۔, m["اکٹھا کرنا","(حَفَلَ ۔ اکٹھا کرنا)","آدمیوں کا مجمع","آدمیوں کے جمع ہونے کی جگہ مجمع احباب","آدمیوں کے جمع ہونے کی جگہ"]

حفل مَحْفِل

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : مَحْفِلیں[مَح (فتحہ م مجہول) + فِلیں (ی مجہول)]
  • جمع استثنائی : مَحافِل[مَحا + فِل]
  • جمع غیر ندائی : مَحْفِلوں[مَح (فتح م مجہول) + فِلوں (و مجہول)]

محفل کے معنی

١ - لوگوں کے ملنے یا جمع ہونے کی جگہ، آدمیوں کا مجمع، مجلس، انجمن بزم، سبھا۔

 دیکھنا یہ ہے کہ محفل میں محبت کے دیئے کتنے انساں نے بجھائے ہیں ہوا نے کتنے (١٩٨٦ء، غبار ماہ، ٦٧)

٢ - ملنے یا جمع ہونے کا وقت؛ ناچنے گانے والوں کا طائفہ، ناچنے والوں کی جماعت؛ محفل رقص۔ (اسٹین گاس؛ پلیٹس)

محفل کے مترادف

بزم, سماج, کلب

احباب, انجمن, بزم, جلسہ, سبھا, سماج, سوسائٹی, مجلس, کونسل

محفل کے جملے اور مرکبات

محفل آرائی, محفل کی رونق, محفل کی محفل, محفل میلاد, محفل ناز, محفل ناؤ نوش, محفل نشاط, محفل آراستہ, محفل حیات, محفل خوباں, محفل رنگیں, محفل سرور, محفل سماع, محفل سوگ, محفل سیرت, محفل شریف, محفل عروسی, محفل عشرت, محفل آرا, محفل شادی, محفل کی جان

محفل english meaning

a balla congregationa dance partyan assemblyassemblyconventiondance and song partygatheringmeetingmeeting ; assemblypartysociety

شاعری

  • ہم بیخودانِ محفل تصویر اب گئے
    آئندہ ہم سے آپ میں آیا نہ جائے گا
  • بُجھ گئے ہم چراغ سے باہر
    کہیو اے باد شمعِ محفل تک
  • بیٹھ جاتا ہے وہ جب محفل میں آکے سامنے
    میں ہی بس ہوتا ہوں اُس کی اس ادا کے سامنے
  • دھڑکا ہے دلِ زار ترے ذکر سے پہلے
    جب بھی کسی محفل میں تری بات چلی ہے
  • دل کو دور ہی رکھنا ہے محفل میں تجھ سے
    بچّہ ہے اور کسی بھی وقت مچل سکتا ہے
  • رنگِ محفل چاہتا ہے اک مکمل انقلاب
    چند شمعوں کے بھڑکنے سے سحر ہوتی نہیں
  • رنگِ محفل بدلتا رہتا ہے
    رنگ کوئی وفا نہیں کرتا
  • رُخ بدلنے لگا فسانے کا
    لوگ محفل سے اُٹھ کے جانے لگے
  • رات محفل میں تری ہم بھی کھڑے تھے چُپکے
    جیسے تصویر لگا دے کوئی دیوار کے ساتھ
  • زندگی میں تو وہ محفل سے اٹھادیتے تھے
    دیکھوں اب مرگئے پر کون اٹھاتا ہے مجھے

محاورات

  • ایسا گیا جیسے محفل سے جوتا
  • ایساگیا جیسے محفل میں سے جوتا
  • بھری مجلس یا محفل میں
  • محفل برہم بگڑنا
  • محفل برہم ہونا
  • محفل پر چھانا
  • محفل تہ و بالا کرنا
  • محفل تہ و بالاہونا
  • محفل جمنا
  • محفل درہم برہم کرنا

Related Words of "محفل":