محنت کے معنی

محنت کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ مِح + نَت }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بطور اسم ہی استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٦٣٥ء، کو"سب رس" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["(مَحَنَ ۔ کوشش کرنا)","اجرتِ کار","تگ و دو","تن دہی","جاں فشانی","دوڑ دھوپ","عرق ریزی","کام کاج","کام کی اجرت","کوشش کرنا"]

محن مِحْنَت

اسم

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : مِحْنَتیں[مِح + نَتیں (ی مجہول)]
  • جمع غیر ندائی : مِحْنَتوں[مِح + نَتوں (ومجہول)]

محنت کے معنی

١ - دکھ، رنج، تکلیف، زحمت، پریشانی

"چونکہ بادشاہ قطب الدین خوف قتل و محنت جس وزندان کھینچے ہوئے تھا اوائل سلطنت میں جوش خلق اور رحمدل رہا" (١٩٣٩ء، افسانۂ پدمنی، ٩٦)

٢ - مشقت، ریاضت، سخت کوشش،جان فشانی، تن دہی، سرگرمی

"اساتذہ بھی ان کی لیاقت اور محنت کی داد دیتے تھے" (١٩٩٤ء، فرحان فتح پوری : حیات و خدمات ٣٧:١)

٣ - کام کاج، مزدوری ؛ دست کاری

"قناعت کا مطلب ہے محنت کے بعد جو ملجائے اس پر دل خوش ہو" (١٩٧٨ء، روشنی، ٢٥٩)

٤ - کام کی اجرت، روزینہ(فرہنگ آصفیہ ؛ نوراللغات)

محنت کے مترادف

جان فشانی, مزدوری

آیاس, تدبیر, تندہی, تکلیف, جانفشانی, جدوجہد, دستکاری, دکھ, رنج, روزینہ, ریاضت, سرگرمی, سعی, مزدوری, مشقت, کوشش

محنت کے جملے اور مرکبات

محنت مشقت, محنت پسندی, محنت زدہ, محنت طلب, محنت کا پھل, محنت کش, محنت مزدوری, محنت شاقہ, محنت شعاری, محنت طلبی, محنت کا ثمر, محنت کار, محنت کشیدہ

محنت english meaning

((Plural) ??? me|han) Hardworklabourwith a hundred toils

شاعری

  • ہمنشیں جا بیٹھ‘ محنت کش کوئی دل چاہیئے
    عشق تیرا کام ہے تو ہے بغل پرور بہت
  • موا کوہکن بے ستوں کھود کر
    یہ راحت ہوئی ایسی محنت کے بعد
  • اور تو مجھ کو ملا کیا میری محنت کا صلہ
    چند سکّے ہیں میرے ہاتھ میں چھالوں کی طرح
  • محنت مری آندھی سے تو منسوب نہیں تھی
    رہنا تھا کوئی ربط‘ شجر کا بھی ثمر سے
  • سیلف میڈ لوگوں کا المیہ

    روشنی مزاجوں کا کیا عجب مقدر ہے
    زندگی کے رستے میں‘ بچھنے والے کانوں کو
    راہ سے ہٹانے میں‘
    ایک ایک تنکے سے‘ آشیاں بنانے میں
    خُشبوئیں پکڑنے میں‘ گُلستاں سجانے مین
    عُمر کاٹ دیتے ہیں
    عمر کاٹ دیتے ہیں
    اور اپنے حصے کے پُھول بانٹ دیتے ہیں
    کیسی کیسی خواہش کو قتل کرتے جاتے ہیں
    درگزر کے گلشن میں اَبر بن کے رہتے ہیں
    صَبر کے سمندر میں کَشتیاں چلاتے ہیں
    یہ نہیں کہ اِن کا اِس شب و روز کی کاہش کا
    کچھ صِلہ نہیں ملتا!
    مرنے والی آسوں کا خُوں بہا نہیں ملتاِ

    زندگی کے دامن میں جس قدر بھی خوشیاں ہیں
    سب ہی ہاتھ آتی ہیں‘
    سب ہی مل بھی جاتی ہیں
    وقت پر نہیں ملتیں… وقت پر نہیں آتیں!
    یعنی ان کو محنت کا اَجر مِل تو جاتا ہے
    لیکن اِس طرح جیسے‘
    قرض کی رقم کوئی قسط قسط ہوجائے
    اصل جو عبارت ہو ’’پس نوشت‘‘ ہوجائے
    فصلِ گُل کے آخر میں پُھول ان کے کھلتے ہیں
    ان کے صحن میں سُورج دیر سے نکلتے ہیں
  • محنت اپنا مال وقت ،پرایا دھن
    بات نہ کرنے سے بڑھتی ہے الجھن
  • فروغ پیر مغاں ہے ہماری محنت سے
    گھٹاکے خون بڑھائی ہے آبروے شراب
  • محنت نہ کھینچ دو دل گم گشتہ کے لیے
    ہم اس گلی کی خاک صباچھانتے ہیں آب
  • رنج و محنت سے باز کیوں کہ رہوں
    وقت جاتا رہے تو حسرت ہے
  • عشق میں کیا دخل ہے نازک مزاجی کے تئیں
    کوہ کن کے طور سے جی توڑ کر محنت کرو

محاورات

  • اڑاوے کی کوئی محنت کو راحت ہے
  • برمحنت سلاح جنگ چہ سود
  • خدا سب کی محنت سوارت کرتا ہے اکارت نہیں کرتا
  • محنت آرام کی کنجی ہے
  • محنت اٹھانا
  • محنت اکارت (برباد) جانا
  • محنت برباد گناہ لازم
  • محنت سے عاجز آنا
  • محنت وصول ہونا
  • محنت ٹھکانے لگنا

Related Words of "محنت":