محنتی کے معنی

محنتی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ مِح (کسرہ م مجہول) + نَتی }

تفصیلات

iعربی زبان سے ماخوذ اسم |محنت| کے ساتھ |ی| بطور لاحقۂ نسبت لگانے سے بنا۔ اردو میں بطور |صفت| مستعمل ہے۔ ١٩٨٣ء کو "حصار انا" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["جفا کش","زحمت کش","سختی برداشت کرنے والا","محنت کرنیوالا","محنت کش","کشٹ اٹھانے والا"]

محن مِحْنَت مِحْنَتی

اسم

صفت نسبتی ( مذکر - واحد )

محنتی کے معنی

١ - محنت کرنے والا، کام میں مصروف رہنے والا۔

"فرمان صاحب بڑے محنتی استاد ہیں۔" (١٩٩٤ء، فرمان فتح پوری، حیات و خدمات، ٢٦:١)

٢ - جفاکش، مزدور، کمیرا، قلی، محنت کش۔

"مہندر سنگھ گاؤں کا ایک گبرو جوان تھا، بڑا محنتی اور نڈر تھا۔" (١٩٩٤ء، نگار، کراچی، اکتوبر، ١١)

٣ - محنت سے تعلق رکھنے والا، محنت سے مسنوب۔

"یہ زمانۂ دراز کی محنت ترقی کا نتیجہ ہے۔" (١٩١٣ء، تمدن ہند، ٣٤٦)

محنتی کے مترادف

اتھک, جان فشاں, جفاکش, محنت کش

اجیر, تندہ, جفاکش, قلی, قُلی, مزدور

محنتی english meaning

hard workinghard working industrious

Related Words of "محنتی":