مخروط کے معنی

مخروط کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ مَخ + رُوط }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے اردو میں بطور اسم نیز صفت مستعمل ہے۔ ١٩٢٢ء کو "فرودس تخیل" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["(خَرَطَ ۔ خراد پر چڑھانا)","تراشا گیا","چوپہل مینار","چھیلا گیا","خراد پر چڑھانا","خراط کیا گیا","گاؤدم چیز","گاجر کی شکل کا","گجر ڈول"]

خرط مَخْرُوط

اسم

اسم نکرہ ( مذکر ), صفت ذاتی

مخروط کے معنی

["١ - وہ چیز جس کا پیندا چوڑا اور سرا بتدریج پتلا ہوتا چلا گیا ہو، گاجر کی شکل کی چیز، گاؤ دم شکل یا چیز۔","٢ - چو پہل مینار، اہرام۔","٣ - کچ دھات کو بھٹی میں جھونکنے کے لیے لگایا جانے والا ایک آلہ جو مخروطی شکل کا ہوتا ہے اور زنجیر سے لٹکا ہوا ہوتا ہے۔"]

["\"سورج کی کش کے ماتحت اس کا محور ایک مخروط بناتا ہے۔\" (١٩٦٩ء، علم الافلاک، ١٧١)","\"اس نیم کٹہرہ کے اوپر ایک مکعب برج ہے جس پر ایک اہرام یا مخروط بنا ہوا ہے۔\" (١٩١٣ء، تمدن ہند، ٣٨٨)","\"بھٹی میں دھات جھونکنے کے لیے زنجیر کو ڈھیلا کرکے مخروط کو ناقلہ کے نیچے اتار دیتے ہیں۔\" (١٩٤٨ء، اشیائے تعمیر (ترجمہ)، ١١١)"]

["١ - خراد | خراط کیا گیا، چھیلا گیا، تراشا گیا۔ (فرہنگ آصفیہ؛ جامع اللغات؛ علمی اردو لغت)","٢ - گاجر کی شکل کا، گاؤ دم۔"]

["\"سر پر مخروط کلاہ نمد جس پر چاروں طرف ریشم۔\" (١٩٥٦ء، چنگیز (ڈرامہ)، ٩)"]

مخروط کے جملے اور مرکبات

مخروط مائل, مخروط مجسم, مخروط مستدیر, مخروط نما

Related Words of "مخروط":