مداح
{ مَد + داح }
تفصیلات
iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم فاعل ہے۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٦٥٧ء کو "گلشن عشق" میں مستعمل ملتا ہے۔
["مدح "," مَدْح "," مَدّاح"]
اسم
صفت ذاتی ( واحد )
اقسام اسم
- جمع : مَدّاحِین[مَد + دا + حِین]
- جمع غیر ندائی : مَدّاحوں[مَد + دا + حوں (و مجہول)]
مداح کے معنی
١ - مدحمت یا تعریف کرنے والا، مدح کرنے والا، قصیدہ گو، ثنا خواں۔
"سوشلزم کے مداح ہی نہیں علم بردار تھے اور اس وجہ سے ان بھٹو صاحب سے ان بن ہو گئی تھی۔" (١٩٩٤ء، قومی زبان، کراچی، دسمبر، ١٠١)
٢ - خوشامدی؛ بٹھئی کرنے والا، بھاٹ (فرہنگ آصفیہ)۔