مدح
{ مَدْح }
تفصیلات
iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بطور اسم ہی استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٥٦٤ء کو "پرت نامہ" قطب الدین فیروز بیدری (اردو ادب، جون ١٩٥٧ء) میں مستعمل ملتا ہے۔
["مردح "," مَدْح"]
اسم
اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
اقسام اسم
- جمع : مَدْحِیات[مَد + حِیات]
مدح کے معنی
١ - تعریف، توصیف، ستایش، ثنا۔
"آپ وہ ہیں جن کی مدح اللہ تعالٰی نے کی، پھر انسان کیا مدح کرے" (١٩٩١ء، اردو، کراچی، اپریل تا جون، ٣٥۔)
٢ - [ شاعری ] وہ نظم جس میں کسی کی تعریف ہو، منظوم تعریف کی تعریف میں لکھا ہوا قصیدہ۔
"ایک پندرہ پند کا ترکیب بند بزرگان دین کی مدح میں ہے" (١٩٨٨ء، لکھنویات ادیب، ٧٧۔)
مترادف
نعت
مرکبات
مدح سرائی, مدح و ثنا, مدح سنج, مدح نگار, مدح و ذم, مدح و ستائش, مدح خواں, مدح سرا, مدح سگال, مدح خوانی, مدح فروشی, مدح نگاری
انگلش
["praising; praise","eulogium","commendation; applause"]