مدحت

{ مِدْ + حَت }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق |اسم | ہے۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٦٤٥ء کو "قصۂ بے نظیر" میں مستعمل ملتا ہے۔

["مدح "," مَدْح "," مِدْحَت"]

اسم

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )

مدحت کے معنی

١ - تعریف و توصیف، ثناء، ستائش، مدح (عموماً نظم میں)۔

"اس ذات رحمت کی مدحت میں باری تعالٰی نے ہی احساسات و الفاظ کو زبان پر صورت آبشار جاری فرما دیا ہے۔" (١٩٩٠ء، زمزمہ درود، ١٣)

مرکبات

مدحت رسول, مدحت سرا, مدحت نگاری