مرض کے معنی
مرض کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ مَرْض }{ مَرَض }
تفصیلات
١ - (طب) ذہنی یا روحانی بیماری، وہ بیماری جس کا تعلق نفس، روح یا دل سے ہو جیسے جہل، غضب، تکبر، ظلم، حسد حزن اور افراط شہوت وغیرہ۔, ١ - (طب) ذہنی یا روحانی بیماری، وہ بیماری جس کا تعلق نفس، روح یا دل سے ہو جیسے جہل، غضب، تکبر، ظلم، حسد حزن اور افراط شہوت وغیرہ۔, iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بطور اسم ہی استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٦٣٩ء کو "طوطی نامہ" عوامی میں مستعمل ملتا ہے۔, m["بیمار ہونا","(مرض ۔ بیمار ہونا)"]
مرض مَرَض
اسم
اسم نکرہ, اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- جمع : اَمْراض[اَم + راض]
مرض کے معنی
"وہ نوجوان شائز و فرینیسا کے مرض میں مبتلا تھا" (١٩٩٣ء افکار، کراچی، دسمبر، ٥٦)
"آج کل لغت کے مرض میں گرفتار ہوں" (١٩٩٤ء، ڈاکٹر فرمان فتح پوری: حیات و خدمات، ٤٥٧:٢)
مرض کے مترادف
عارضہ, بیماری, روگ, عادت, علالت
آزاد, آزار, بیماری, دکھ, دُکھ, دھت, روگ, سُقم, عادت, علالت, علت, لپکا, لت
مرض کے جملے اور مرکبات
مرض وبائی, مرض استسقاء, مرض ابیض, مرض ازرق, مرض اسور, مرض اشد, مرض اصلی, مرض البحر, مرض الرحم, مرض العرق, مرض العقر, مرض الکلب, مرض الموت, مرض النوم, مرض ایدم, مرض ایدیسن, مرض ایندر, مرض آفریں, مرض آور, مرض باد, مرض بلیط, مرض بید, مرض تھامسن, مرض ثانوی, مرض حاد, مرض حب الوطن, مرض حرفیہ, مرض خاص, مرض خانہ, مرض مہلک, مرض نوبتی, مرض متعدی, مرض مرفان, مرض مزمن, مرض مصل, مرض مقامی, مرض سل, مرض سمکیہ, مرض شارکوت, مرض شرکی, مرض شناسی, مرض عشق, مرض خلقت, مرض خورہ, مرض رقص, مرض زہرہ, مرض ساقط, مرض مرکب
مرض english meaning
diseasesicknessillnessailmentmalady((Plural) ????? amraz|) Illness
شاعری
- تدبیر کو مزاج محبت میں وا کرو
جاں کاہ اس مرض کی نہ کوئی دوا کرو - چلی جاتی ہی نکلی جان ہے تدبیر کیا کریئے
مداوا سے مرض گزرا کہو اب میر کیا کریئے - جسرت درنجف میں بسکہ گریاںہے مدام
ہے مرض چشم صدف میں اب مروارید کا - مرض عصیاں کا وہ کھوتی ہے آزار تلاش اس میں
بھلا پھر کیمیا خاک شفا سے خاک بہتر ہے - لازم ہے مرض میں تمھیں ہم لے کے نہ جائیں
آزار رسان ہوتی ہیں جنگل کی ہوائیں - مرض عشق سے بچتے ہی نہ دیکھا کوئی
کیا تری آس ہمیں اے دل بیمار بندھے - شدت سے مرض کی ہیں کئی دن سے یہ انداز
مرجھایا ہوا چہرہ ہے بدلی ہوئی آواز - عشق کا جوش ہے جب تک کہ جوانی کے ہیں دن
یہ مرض کرتا ہے شدت انہیں ایام میں خاص - حال صغرا کے مرض کا ہے سبھی پر روشن
تپ کی شدت کا یہ عالم ہے کہ جلتا ہے بدن - برسوں سے خو گرفتہ فرقت مزاج ہے
پہلے تو اک مرض تھا پر اب لا علاج ہے
محاورات
- آنچہ مرضی (راﺋﮯ) مولٰے از ہمہ اولٰے
- اس مرض کا طوطا (کوئی اور پالتا ہوگا) میں نہیں پالتا
- چپ آدھی مرضی
- مرض اٹھ کھڑا ہونا
- مرض دفع ہونا
- مرض عارض (لاحق) ہونا
- مرض میں تخفیف ہونا
- مرض میں مبتلا ہونا
- مرض کا طوطا پالنا
- مرض کی دوا ہونا