مستول کے معنی

مستول کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ مَس + تُول }

تفصیلات

iاصلاً پرتگالی زبان کا لفظ ہے۔ اردو زبان میں اپنے اصلی معنی میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور |اسم| مستعمل ہے۔ ١٨٥٢ء کو "دیوان برق" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔, m["تیرِ کشتی","ستون کشتی یا جہاز"]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • جمع غیر ندائی : مَسْتُولوں[مَس + تُو + لوں (و مجہول)]

مستول کے معنی

١ - جہاز یا کشتی کا ستون جس پر بادبان باندھا جاتا ہے جو بلند ہونے کی وجہ سے دیکھنے والے کو جہاز سے پہلے نظر آ جاتا ہے۔

 ہم ہوا نا آشنا لوگوں کو کیا ہوتی خبر باندھ کر مستول سے کیوں بادباں رکھا گیا (١٩٨٨ء، آنگن میں سمندر، ٤٥)

٢ - [ مجازا ] بلند اور موٹا لوہے یا لکڑی کا کھمبا جس پر جھنڈا نصب کیا جائے۔

"صحن کے وسط میں ایک پختہ چبوترا ہے جس میں جھنڈے کا مستول نصب ہے۔" (١٩٤٢ء، غبار خاطر، ٥٣)

مستول english meaning

mast [~Por]

محاورات

  • مستول گرانا

Related Words of "مستول":