مسز کے معنی ، مترادف ، اور مطلب | urdu word Mrs meanings and details

مسز کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ مِسِز }

تفصیلات

iاصلاً انگریزی زبان کا لفظ ہے۔ اپنے اصلی معنی اور حالت میں ہی عربی رسم الخط کے ساتھ بطور |اسم| مستعمل ہے۔ ١٩٠٤ء کو "کلیات نظم حالی" میں مستعمل ملتا ہے۔

["Mrs "," مِس "," مِسِز"]

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

مسز کے معنی

١ - ایک انگریزی کلمہ جو شادی شدہ عورتوں کے نام سے پہلے استعمال کیا جاتا ہے، منکوحہ عورت۔

"ہمارے بچپن میں نہ کوئی مسٹر تھا اور نہ کوئی مسز یا مس، ان دنوں دعوت ناموں پر شوہر کا نام لکھ کر "مع محل و صاحبزادگان و صاحبزادیاں" لکھتے تھے۔" (١٩٧٤ء، پھر نظر میں پھول مہکے، ٥٧)

٢ - [ مجازا ] بیوی۔

"انہوں نے میری مسز اور مجھ پر دن دہاڑے. انڈے پھینکے۔" (١٩٨٦ء، کھویا ہوا افق، ٥٤)

We’d love to hear your thoughts!

Share your comment below and join the conversation ✨

Comments

No comments yet. Be the first!