مسکن
{ مَس + کَن }
تفصیلات
iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٦١١ء کو "کلیات قلی قطب شاہ" میں مستعمل ملتا ہے۔
["سکن "," مَسْکَن"]
اسم
اسم ظرف مکان ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- جمع غیر ندائی : مَسْکَنوں[مَس + کَنوں (و مجہول)]
مسکن کے معنی
١ - جائے سکونت، رہنے کی جگہ، ٹھکانا۔
"ہندوستان میں درختوں کو بھوتوں، جنوں اور شہیدوں کا مسکن مانا جاتا ہے۔" (١٩٩٣ء، نگار، کراچی، دسمبر، ١٢)
٢ - مکان، گھر
"جب بستیاں جل جاتی ہیں، جھلسے ہوئے ملبے سے نئے مسکن نیں بنتے۔" (١٩٩٥ء، افکار، کراچی، جون، ٦٧)
٣ - جانور کی جائے رہا7ش یا قدرتی جائے پیدائش۔
مسکن کی تلاش اور انتخاب حیوانات کے لیے ایک مستقل مسئلہ ہے۔" (١٩٧٣ء، حیوانی کردار، ١٧)
٤ - (پودوں کی) جائے روئیدگی۔
"باوجودیکہ ان کے مسکن و مالف (Habitat) میں ایک نمایاں تبدیلی ہو جاتی ہے۔" (١٩٤٣ء، مبادی نباتیات (ترجمہ)، سعیدالدین، ٦٩٧:٢)
مرکبات
مسکن و ماوی, مسکن اول, مسکن آدم, مسکن گزدیں
انگلش
["place of habitation; habitation","abode","dwelling"]