مشاہدہ

{ مُشا + ہَدَہ }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٤١ء کو "مقاصد علوم" میں مستعمل ملتا ہے۔

["شہد "," مُشاہَدَہ"]

اسم

اسم کیفیت ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • واحد غیر ندائی : مُشاہَدے[مُشا + ہَدے]
  • جمع : مُشاہَدے[مُشا + ہَدے]
  • جمع غیر ندائی : مُشاہَدوں[مُشا + ہَدوں (و مجہول)]

مشاہدہ کے معنی

١ - دیکھنا، (مجازاً) دید، نظارہ، درشن۔

"یوں کہیے کہ شاعر کا کام محض مشاہدہ ہی نہیں مجاہدہ بھی اس پر فرض ہے۔" (١٩٩٩ء، افکار، کراچی، فروری، ٢٢)

٢ - کسی دریافت کے لیے بغور دیکھا، معائنہ، غور و خوض، تجربہ۔

"اعمال کا مشاہدہ اور اسباب و مسائل کی تعمیر سائنس ہے۔" (١٩٨٧ء، فلسفہ کیا ہے، ٩٤)

٣ - عینی تجربہ، دلیل بصری، عینی ثبوت۔ (مہذب اللغات، فرہنگ آصفیہ)

"غیب سے علم پانے کا جو طریقہ ہے اسی کے ذیل میں وحی، تحدیث، تفہیم، ذوق، معرفت علم لدنی، مشاہدہ . جیسی چیزیں داخل ہیں۔" (١٩٥٦ء، مناظر احسن گیلانی، عبقات، ٧)

٤ - [ تصوف ] صور تجلیات حق کو بغیر حجاب اشیا کے دیکھنا۔

مترادف

دید, رصد, معائنہ

مرکبات

مشاہدۂ حق, مشاہدۂ غیبی, مشاہدہ کار, مشاہدہ کنندہ, مشاہدہ گاہ, مشاہدۂ نفس

انگلش

["witnessing","seeing","beholding; sight","vision; observation; contemplation"]