مشروطہ کے معنی

مشروطہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ مَش + رُو + طَہ }

تفصیلات

iعربی زبان سے ماخوذ صفت |مشروط| کے ساتھ |ہ| بطور لاحقہ تانیث لگانے سے بنا۔ اردو میں بطور صفت مستعمل ہے۔ ١٩١١ء کو "باقیات بجنوری" میں مستعمل ملتا ہے۔

["شرط "," مَشْرُوط "," مَشْرُوطَہ"]

اسم

صفت ذاتی ( مذکر - واحد )

مشروطہ کے معنی

١ - جو پابند قواعد و شرائط ہو، جس میں پارلیمنٹ ہو، آئینی، پارلیمانی (حکومت)۔

"سلطنت مشروطہ نے سب سے پہلے اپنی توجہ فوج کی درستی کی طرف مائل کی ہے۔" (١٩١١ء، باقیات بجنوری، ١٤٢)

٢ - وہ لوگ جو چاہتے ہیں کہ بادشاہ اور ایک عام شخص کے اختیارات قانون اساسی کے ذریعے سے محدود ہو جائیں تاکہ ہر شخص اپنا درد سمجھ جائے۔

 تحکم آپ کا دیکھے تو نازی کو بھی ہو دھوکا مجسم صدر ہیں مشروطۂ جرمن کے بیٹھے ہیں (١٩٤٦ء، اخترستان، ١٣٩)

Related Words of "مشروطہ":