مطلق کے معنی

مطلق کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ مُط + لَق }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق صفت ہے۔ اردو میں عربلی سے ماخوذ ہے اور بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٦٠٩ء کو "قطب مشتری" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["آزاد کیا گیا","بے تعلق","بے قید","بے نیاز","جاری یا رواں کیا گیا","خود مختار","قرآن شریف کی وہ آیت جہاں ٹھہرنا چاہیے","وہ جس کا غم کم ہو گیا ہو","وہ جسے طلاق دے دیا گیا ہو"]

طلق مُطْلَق

اسم

صفت ذاتی ( واحد )

مطلق کے معنی

١ - جو پابند نہ ہو، آزاد،۔ بے قید، خودمختار، غیرمشروط۔

"ان کے خیال میں حسن کا وجود مطلق ہے" (١٩٩٤ء ڈاکٹر فرمان فتح پوری، حیات و خدمات، ٤١٠:٢)

٢ - بابکل، قطعی، قطعاً، یکسر۔

"ممکن ہے کہ مشرقی مزاج کو ہم ڈھال بنا لیں اور اس پر مطلق غور نہ کریں کہ مشرقی مزاج بھی تو کوئی وحدانی تصور نہیں" (١٩٩٣ء، ساختیات بس ساختیات اور مشرقی شعریات، ٥٥٧۔)

٣ - کامل، مخص، نرا، خالص۔

"سب سے زیادہ مسرور تو وہ لوگ تھے جو جاہل مطلق تھے باقی رہی شہرت تو وہ قسمت کا کھیل ہے" (١٩٨٦ء، دنیا کی سو عظیم کتابیں، ٥٩٤۔)

٤ - قرآن شریف کی وہ آیت جہاں ٹھہرنا ضروری ہو، وقف مطلق۔

"ناسخ اور منسوخ آیات کو علی الترتیب مطلق اور مفید کے تحت لا کر ایک قانونی فیصلہ تک پہنچا ہے" (١٩٨٩ء، برصغیر میں اسلامی جدیدیت، ٩٧۔)

٥ - ایسا عدد جو کسی دوسرے عدد کے جزو یا کر سے پاک ہو۔

"عدد اگر مطلق ہو یعنی دوسرے سے علاقہ اور لگاؤ نہ رکھتا ہو تو اوسے صحیح کہتے ہیں مثلاً ایک اور چار اور دس" (١٨٩٤ء، تسہیل الحساب، ٥۔)

مطلق کے مترادف

آزاد, سراسر

آزاد, بالکل, خودمختار, سراسر, قطعی, موکّدہ, ناپابند

مطلق english meaning

freedfreeunrestrictedunconfined; unconditional; indefinite; unrestrained(not) in the least [A~?????]absoluteat all neverconsonentindependent [A~?????]wholly

شاعری

  • مشعر ہے بے دماغی پہ مطلق نہ بولنا
    ہم دیں تمہیں دعا ہمیں تم گالیاں تو دو
  • مطلق اثر نہ اُس کے دِل نرم میں کیا
    ہر چند تالہائے حزیں عرش تک گئے
  • آنکھوں میں دلبروں کی مطلق نہیں مروت
    یہ پاس آشنائی منظور کیا رکھیں گے
  • مطلق اثر نہ دیکھا مدت کی آہ و زاری
    اب نالۂ و فغاں سے بیزاری ہوگئی ہے
  • سسر ساس کی مت بھی سب بھرشٹ کردی
    کچھ انجام کی ان کو مطلق نہ سوجھی
  • واں نہیں مطلق ترا مذکور بھی
    مصحفی کس بات پر بھولا ہے تو
  • اس شور میں بشاش کھڑے تھے وہ دلاور
    پروا تھی نہ مطلق کہ یہ فوج آتی ہے کس پر
  • زمیں تھی سو تھی فرش بالاے آب
    تحلل سے مطلق نہ گھٹتی تھی تاب
  • مجھ تے خبر ٹلے ہے مطلق شراب پی پی
    زاہد بحق کتے ہیں بے قید و بے نمازی
  • اتا مج میں مطلق رہا نہیں ہے حال
    دسے مج کو دیدار شہ کا محال

Related Words of "مطلق":