معلق کے معنی
معلق کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ مُعَل + لَق }
تفصیلات
iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق صفت ہے، اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور بطور صفت استعمال ہوتا ہے، ١٦٤٢ء کو "مقدمۂ مشکٰوۃ شریف" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["(عَلَقَ ۔ لٹکانا)","اٹکایا ہوا","لٹکا ہوا","لٹکایا ہوا","وہ جو کسی طرح ٹل جائے (موت)"]
علق مُعَلَّق
اسم
صفت ذاتی ( واحد )
معلق کے معنی
"یہ گول مثلثیں ہال کے اوپر معلق ہیں اور گنبد کو کسی ایک طرف جھک جانے سے روکتی ہیں۔" (١٩١٠ء، اردو دائرۂ معارف اسلامیہ، ٢٢١:٥)
"حاکم مجاز کی عدم موجودگی کی وجہ سے اس کا پینشن کا معاملہ تعلیم ڈویژن میں پچھلے ٩ مہینے سے معلق پڑا ہے۔" (١٩٤٠ء، وفاقی محتسب کی سالانہ رپورٹ، ١٣٦)
"اگر بیضہ دان بیضہ خانے کے راس سے نمودار ہو کر اس کے کیفے میں لٹکتا ہوا واقع ہو تو ایسے بیضہ دان کو معلق کہا جاتا ہے" (١٩٦٦ء، مبادی نباتیات، ١٦٧:١)
"اور پھر یہ شرط بض اوقات تو تحریر میں لکھی ہوئی فرشتوں کے علم میں ہوتی ہیں بعض اوقات لکھی نہیں ہوتی صرف اللّٰہ تعالٰی کے علم میں ہوتی ہے. اس طرح کی تقدیر معلق کہلاتی ہے۔" (١٩٧٢ء، معارف القرآن، ٢٠٤:٥)
"ہم تو برسوں سے معلق کھڑے ہوئے ہیں" (١٩٩٨ء، افکار، کراچی، جولائی٦٦)
"ضعیف حدیث اس کو کہتے ہیں جو صحیح اور حسن کے مخالف ہو یا. اس کا کوئی راوی درمیان سے ساقط ہووے یا اس کے راوی پر لوگ طعن کرتے ہوں تو اگر اول سے کوئی راوی ساقط ہے تو اس کا نام معلق ہے۔" (١٨٦٧ء، نورالبدایہ (ترجمہ) ٥:١)
"برج سرطان شمالی جس کو شمالی ہند کرک کہتے ہیں، بشکل کیکڑا اس کے سینے پر ایک ستارۂ سحابی ہے جس کو معلق کہتے ہیں۔" (١٩٠٢ء، سیرالافلاک، ٩٤)
معلق کے مترادف
آویزاں, آویختہ, لٹکتا
آویختہ, آویزاں, ادھر, اَدَھر, لٹکانا, لٹکتا
معلق کے جملے اور مرکبات
معلق باغ, معلق پل, معلق حساب, معلق وادی
معلق english meaning
hanging firependingsuspended
شاعری
- ٹھیکوں میں نئی شان دکھاتا ہے یہ گھوڑا
آنکھوں کو معلق نظر آتا ہے یہ گھوڑا
محاورات
- معلق پڑا ہونا