منجن کے معنی ، مترادف ، اور مطلب | urdu word Manjan meanings and details

منجن کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ مَن + جَن }

تفصیلات

iاصلاً سنسکرت زبان سے ماخوذ اسم ہے تاہم پراکرت زبان میں بھی مستعمل ملتا ہے۔ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٠٩ء کو "دیوانِ شاہ کمال" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["دانتوں میں ملنے کا سفوف","دانتوں میں ملنے کا سفُوف","دانتوں کا پوڈر","دانتوں کے مانجنے یا صاف کرنے کی دوا","دیکھئے: منج","سفوف جس سے دانت صاف کرتے ہیں (لگانا لگنا ملنا وغیرہ کے ساتھ مستعمل)","ٹوتھ پوڈر"]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • جمع غیر ندائی : مَنْجَنوں[مَن + جَنوں (واؤ مجہول)]

منجن کے معنی

١ - دانتوں کو صاف کرنے کا سفوف، دانت مانجھنے کی باریک پسی ہوئی دوا۔

"بریلی کا سرمہ اور منجن بیچنے کے لیے . مجمع لگا چکے تھے۔" (١٩٩٠ء، چاندنی بیگم، ٢٦٣)

٢ - سفوف، پاوڈر۔

"تمام دوائں باریک کر کے منجن بنائیں۔" (١٩٣٦ء، شرح اسباب (ترجمہ)، ٢٢٨:٢)

منجن or Manjan english Translation

dentifricedentrifricetooth-powder

شاعری

  • بن کے منجن کسی معشوق کے کام آ جاتا
    کیوں دل سوختہ تو نیم کی چیلی نہ ہوا
  • کر ذکر تو خطرات کے دھو میل کو دل سے
    اس منہ کی صفائی کو یہی نافع ہے منجن
We’d love to hear your thoughts!

Share your comment below and join the conversation ✨

Comments

No comments yet. Be the first!