مونگ کے معنی
مونگ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ مُونْگ (ن غنہ) }
تفصیلات
١ - ماش سے چھوٹا ہلکے ہلکے رنگ کا ایک غلّہ، اس کا دانہ پھلی سے نکلتا اس پھلی میں متعدد دانے ہوتے ہیں ان دانوں سے دلی ہوئی دال عموماً پکائی جاتی ہے۔, m["ایک قسم کا غلّہ جو ماش کی قسم سے ہوتا ہے","ایک قسم کا غلہ جو ماش کی قسم سے ہوتا ہے","ایک قسم کا غلہ جو ماش کی قسم کا ہوتا ہے۔ اس کی دال بناتے ہیں جو عموماً بیماروں کو کھانے کے لئے دی جاتی ہے (س ۔ موگ)","بعض کے نزدیک رطوبت و پیوست میں معتدل","عربی مج","فارسی بنوماش"]
اسم
اسم نکرہ
مونگ کے معنی
مونگ کے جملے اور مرکبات
مونگ برابر, مونگ پھلی
شاعری
- غیر کو کیا کہوں مرے پیارے
تو ہی چھاتی پہ مونگ دلتا ہے - مناسب تج انگلیاں کا دھرتے ہیں کیر
اتم مونگ کیریاں پھلیاں پایں حظ - ہیں زہرہ مشتری بھی مونگ اور موٹھ
انھی دو میں کوئی چھوٹی بڑی ہے - سبزہ رنگوں سے نہیں دل کے نکلنے کی ہوس
ہے نہیں پر ایک میرے مونگ دلنے کی ہوس - مناسب تج انگلیاں کا دمرتے ہیں کیر
اُتم مونگ کیریاں پھلیاں پایں حظ - نرماہٹ انگلیوں کی ان کی نہ پوچھ مجھ سے
ہے صاف واں تو عالم اک مونگ کی پھلی کا - ہماری کیونکہ اب ایسوت کے پاس دال گلے
کہ دن دہاڑے یہ چھاتی یہ مونگ دلتے ہیں - چبوائے جس نے ناک چنے مجھ کو رات بھر
چھاتی پہ دن دہاڑے مری مونگ دل گیا - نرماہٹ اونگلیوں کی اونکی نہ پوچھ مجھ سے
ہے صاف واں تو عالم اک مونگ کی پھلی کا - نہ موٹھ ملا ، نہ مونگ ملا اور نہ ہی مَسُر
منھ لٹکا کر بھیّا اڑد ہی کو لے کے چلے
محاورات
- چھاتی پر مونگ(یا کودوں) دلنا
- چھاتی پر کودوں (مونگ) دلنا
- مونگ سونگھنی نار بکری کھائے چار
- مونگ چھاتی پر دلنا
- مونگ مانگتے پھرنا
- مونگ موٹھ میں چھوٹا بڑا کون
- کھاوے مونگ رہے اونگ