ندامت کے معنی

ندامت کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ نِدا + مَت }{ نَدا + مَتس }

تفصیلات

١ - ندیم ہونے کی حالت، مصاحبت، ہم نشینی۔, ١ - شرمندگی، خجالت، انفعال، شرمساری۔, m["افسوس (نَدَمَ۔ پچھتانا)"]

اسم

اسم کیفیت

ندامت کے معنی

١ - ندیم ہونے کی حالت، مصاحبت، ہم نشینی۔

١ - شرمندگی، خجالت، انفعال، شرمساری۔

ندامت کے مترادف

شرمندگی, سماجت, انفعال

افسوس, انفعال, پچتاوا, پچھتاوا, پشیمانی, تاسف, تاسُف, خجالت, خجلت, خفت, سُبکی, شرمساری, شرمندگی

ندامت کے جملے اور مرکبات

ندامت شعار, ندامت آشنا, ندامت آمیز, ندامت بھرا, ندامت زدہ, ندامت کش

شاعری

  • بخشش نے مجھ کو ابرِ کرم کی کیا جمل
    اے چشم جوشِ اشکِ ندامت کو کیا ہوا
  • یا سمیع و یا بصیر

    ہجومِ غم سے جس دم آدمی گھبرا سا جاتا ہے
    تو ایسے میں
    اُسے آواز پہ قابو نہیں رہتا
    وہ اِتنے زور سے فریاد کرتا‘ چیختا اور بلبلاتا ہے
    کہ جیسے وہ زمیں پر اور خُدا ہو آسمانوں میں

    مگر ایسا بھی ہوتا ہے
    کہ اُس کی چیخ کی آواز کے رُکنے سے پہلے ہی
    خُدا کچھ اِس قدر نزدیک سے اور اس قدر
    رحمت بھری مسکان سے اس کو تھپکتا اور اس کی بات سُنتا ہے
    کہ فریادی کو اپنی چیخ کی شدّت‘
    صدا کی بے یقینی پر‘ ندامت ہونے لگتی ہے
  • خُدا اور خلقِ خُدا

    یہ خلقِ خُدا جو بکھرے ہُوئے
    بے نام و نشاں پتّوں کی طرح
    بے چین ہَوا کے رَستے میں گھبرائی ہوئی سی پھرتی ہے
    آنکھوں میں شکستہ خواب لیے
    سینے میں دلِ بیتاب لیے
    ہونٹوں میں کراہیں ضبط کیے
    ماتھے کے دریدہ صفحے پر
    اِک مہرِ ندامت ثبت کیے ٹھکرائی ہوئی سی پھرتی ہے
    اے اہلِ چشم اے اہلِ جفا!
    یہ طبل و علم یہ تاج و کُلاہ و تختِ شہی
    اس وقت تمہارے ساتھ سہی
    تاریخ مگر یہ کہتی ہے
    اسی خلقِ خدا کے ملبے سے اِک گُونج کہیں سے اُٹھتی ہے
    یہ دھرتی کروٹ لیتی ہے اور منظر بدلے جاتے ہیں
    یہ طبل و عَلم ‘ یہ تختِ شہی‘ سب خلقِ خدا کے ملبے کا
    اِک حصّہ بنتے جاتے ہیں
    ہر راج محل کے پہلو میں اِک رستہ ایسا ہوتا ہے
    مقتل کی طرف جو کھُلتا ہے اور بِن بتلائے آتا ہے
    تختوں کو خالی کرتا ہے اور قبریں بھرتا جاتا ہے
  • بس ایک اشکِ ندامت نے صاف کرڈالے
    وہ سب حساب جو ہم نے اٹھاکے رکھے تھے
  • کرے نہ خانہ خرابی تری ندامت جور
    کہ آب شرم میں ہے جوش چشم ترکا سا
  • جلاد کی نہ پہونچے تلوار تا بگردن
    آب ندامت آیا سو بار تابگردن
  • آنکھ میں اشک ندامت سے مرے ہاتھ میں جام
    کبھی پیتا ہوں تو پیتا ہوں ملا کر پانی
  • غم کی خلیج خاک ندامت سے پاٹ دی
    وہ رات اضطراب کی آنکھوں میں کاٹ دی
  • مرے احباب میرا حال کہہ دیتے ہیں کیوں جا کر
    میں ان سے مل کے ہوتا ہوں خجل ان کی ندامت پر
  • گرد خجلت کوں ندامت کے انجھو ساتھ ملا
    مورد رحمت حق اس ستی تعبیر کرو

محاورات

  • بحر ندامت میں ڈوبنا یا غرق ہونا
  • غرق عرق (ندامت) ہونا
  • منہ اشک ندامت سے دھونا

Related Words of "ندامت":