نصیب کے معنی

نصیب کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ نَصِیْب }

تفصیلات

i, m["(صفت) حاصل","اردو میں بھی استعمال ہوتا ہے جیسے ہمارے نصیب (نَصَبَ۔ کھڑا کرنا)","بجائے بدنصیبی","تقدیرِ الٰہی","جس کو مقدر میں کوئی بات ہو۔ ان معنوں میں مرکبات میں جیسے حرماں نصیب۔ خوش نصیب","دست یاب","مبارک باشد","مُمکن الحصول"]

اسم

صفت ذاتی ( واحد ), اسم مجرد ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • ["جمع غیر ندائی : نَصِیْبوں[نَصی + بوں (و مجہول)]"]
  • ["جمع غیر ندائی : نَصِیبوں[نَصی + بوں (و مجہول)]"]

نصیب کے معنی

["١ - مبارک، مبارک باشد۔","٢ - بجائے بدنصیبی۔","٣ - جس وقت دوسرے اسم کے ساتھ مل کر اسم فاعل ترکیبی کے معنی پیدا کرتا ہے تو وہاں اس شخص سے مراد ہوتی ہے جس کے مقدر میں پہلے ہم کی بات لکھی ہو مثلاً حرماں نصیب۔"]

[" مسرت ہے آرزوئے دل اس سے بیاں کروں مل جائے وہ کہیں مجھے تنہا کہاں نصیب (زکی)"]

["١ - قسمت، حصہ، بہرہ، تقدیر، پرالبد، بھاگ، کرم، مشیت، مقدر، طالع، رتی، تقدیرالٰہی۔"]

نصیب کے مترادف

بھاگ, طالع, قسمت, کرم, مقدر

بخت, بخرہ, بھاگ, بہرہ, پرالبد, تقدیر, حاصل, حصہ, طالع, قسمت, لیکھ, مبارک, مقدر, میسر, کرم

نصیب english meaning

(rare) portion

شاعری

  • لطفِ شراب ابر سے ہے سو نصیب کو
    جب لیویں جام ہاتھ میں تب آفتاب ہو
  • کس کے تئیں نصیب گل فاتحہ ہوئے
    ہم سے ہزاروں اس کی گلی میں گڑے رہے
  • اک یاد تھی کسی کی جو بادل بنی رہی
    صحرا نصیب کے لئے چھاؤں گھنی رہی
  • اپنے ہاتھوں کی لکیروں میں سجا‌لے مجھ کو
    میں ہوں تیرا تو نصیب اپنا بنالے مجھ کو
  • وہ ترے نصیب کی بارشیں کسی اور چھت پہ برس گئیں
    دلِ بے خبر مری بات سُن اُسے بھول جا اُسے بھول جا
  • اس شہر میں خراجِ طلب ہے ہر اک راہ
    وہ خوش نصیب تھا جو سلیقے سے مرگیا
  • چمن میں لوٹ کے آنا نصیب ہو کہ نہ ہو
    لپٹ کے رونے دے صیّاد آشیاں سے مجھے
  • خزاں نصیب یہ سمجھے کہ آگئی ہے بہار
    حفیظ جب بھی چمن سے بہار گزری ہے
  • خرد کا زہر عدم موت ہے جوانی کی
    وہ خوش نصیب ہے جو مرد ہوشمند نہیں
  • خدا کی دین ہے‘ جس کو نصیب ہوجائے
    ہر ایک دل کو غمِ جاوداں نہیں ملتا

محاورات

  • آج نصیبوں سے ہاتھ لگے ہو
  • اپنا اپنا مقدر یا نصیب یا نصیبا یا مقسوم
  • اپنے نصیبوں کو رونا
  • اوندھا نصیب پھوٹے کرم
  • ایسے نصیب نہیں
  • اے ہے دشمن کو بھی نصیب نہ ہو
  • باادب بانصیب۔ بے ادب بے نصیب
  • بدل نصیب ہونا
  • بکری کے نصیبوں چھری ہے
  • بے ادب بے نصیب

Related Words of "نصیب":