نمائش کے معنی
نمائش کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ نُما + اِش }
تفصیلات
١ - دکھاوا، ظہور، نمود، نموداری، اظہار کرومز۔, m["اظہارِ کرّوفر","ایگزی بیشن","تجارتی میلہ","درشن میلا","وہ میلا جس میں عمدہ عمدہ ہر ایک ملک کی صنعت دکھائی جائے","وہ میلا جس میں مختلف قسم کے مقامات یا ممالک کی چیزیں دکھائی جائیں","کرنا، ہونا کے ساتھ مستعمل"]
نمودن نُمائِش
اسم
اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
اقسام اسم
- جمع : نُمائِشیں[نُما + اِشیں (ی مجہول)]
- جمع غیر ندائی : نُمائِشوں[نُما + اِشوں (و مجہول)]
نمائش کے معنی
نمائش کے مترادف
ظہور, ریا, ملمع, نمود, ظاہریت
اظہار, اگزبیشن, بھیس, درشنی, دکھاوا, روپ, ریا, شکل, صورت, ظاہرداری, ظہور, معرض, نظارہ, نمود, نموداری, نمودگاہ, کروفر
نمائش english meaning
appearance; faceformfigure; visionsight; a semblance; a show(of)display; affectation; showspectacle; pompthreatmenacedisplaysnobbery [P~نمودن]
شاعری
- ہستی اپنی حباب کی سی ہے
یہ نمائش سراب کی سی ہے - خواہش کا نام عشق تھا‘ نمائش کا نام حُسن
اہلِ ہوس نے دونوں کی مٹی خراب کی - ہم سے محبتوں کی نمائش نہ ہوسکی
ہاں اتنا جانتے ہیں تمہیں چاہتے ہیں ہم - پروین کے ’’گِیتو‘‘ کے لیے ایک نظم
ہاں مری جان‘ مِرے چاند سے خواہر زادے!
بُجھ گئیں آج وہ آنکھیں کہ جہاں
تیرے سپنوں کے سِوا کُچھ بھی نہ رکھا اُس نے‘
کِتنے خوابوں سے‘ سرابوں سے الُجھ کر گُزری
تب کہیں تجھ کو‘ ترے پیار کو پایا اُس نے
تو وہ ‘‘خُوشبو‘‘تھا کہ جس کی خاطر
اُس نے اِس باغ کی ہر چیز سے ’’انکار‘‘ کیا
دشتِ ’’صد برگ‘‘ میں وہ خُود سے رہی محوِ کلام
اپنے رنگوں سے تری راہ کو گلزار کیا
اے مِری بہن کے ہر خواب کی منزل ’’گِیتو‘‘
رونقِ ’’ماہِ تمام‘‘
سوگیا آج وہ اِک ذہن بھی مٹی کے تلے
جس کی آواز میں مہتاب سفر کرتے تھے
شاعری جس کی اثاثہ تھی جواں جذبوں کا
جس کی توصیف سبھی اہلِ ہُنر کرتے تھے
ہاں مِری جان‘ مِرے چاند سے خواہر زادے
وہ جِسے قبر کی مٹّی میں دبا آئے ہیں
وہ تری ماں ہی نہ تھی
پُورے اِک عہد کا اعزاز تھی وہ
جِس کے لہجے سے مہکتا تھا یہ منظر سارا
ایسی آواز تھی وہ
کِس کو معلوم تھا ’’خوشبو‘‘ کی سَفر میں جس کو
مسئلہ پُھول کا بے چین کیے رکھتا ہے
اپنے دامن میں لیے
کُو بَکُو پھیلتی اِک بات شناسائی کی
اِس نمائش گہ ہستی سے گُزر جائے گی
دیکھتے دیکھتے مٹی مین اُتر جائے گی
ایسے چُپ چاپ بِکھر جائے گی - کر بٹنی سے رنگ کی فزائش
ہر خال ذقن کو دے نمائش - گھاگرا کے پاس باڑا ہوا گر کوئی وسیع
بیل رکشا کی نمائش کا وہاں ہو انصرام - نمائش میں گرچہ موٹھی بھر ہوں میں
ولے علم کے فن میں بہتر ہوں میں
محاورات
- پائیداری نمائش سے بہتر ہے