ٹال کے معنی

ٹال کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ ٹال }

تفصیلات

iسنسکرت کے اصل لفظ |اٹال| سے ماخوذ اردو زبان میں |ٹال| مستعمل ہے اردو میں اصلی معنی میں ہی مستعمل ہے۔ ١٨٤٥ء میں "دولت ہند" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["اناج گھاس لکڑی وغیرہ کے ذخیرہ کرنے کی جگہ","اناج کا ڈھیر","ایک قسم کا گھنٹہ جو ہاتھی یا گائے کے گلے میں باندھتے ہیں","جنوبی افریقہ کے ولندیزیوں کی زبان","حیلہ حوالہ","لکڑیوں کا ڈھیر","لکڑیوں یا بُھس کی دوکان","لیت و لعل","ٹالنا کا","کشتی کا ایک داؤں"]

اٹال ٹال

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : ٹالیں[ٹا + لیں (ی مجہول)]
  • جمع غیر ندائی : ٹالوں[ٹا + لوں (واؤ مجہول)]

ٹال کے معنی

١ - لکڑیوں کی دکان جو ایک انبار کے طور پر ہوتی ہے، لکڑی بانس یا گھاس وغیرہ کا ڈھیر، ایندھن کا انبار، (لفظاً) تلے اوپر چیزوں کا ڈھیر، انبار، چٹا۔

"ایک طالم . غریب لکڑی بیچنے والے کی لکڑیاں بزور لیا کرتا تھا اور اپنی ٹال پر بڑی قیمت سے بیچا کرتا تھا" (١٩٢٥ء، حکایات لطفیہ، ١٦٠:١)

٢ - ایندھن کی منڈی یعنی وہ مقام جہاں ایندھن لاکر فروخت کیا جائے، اٹالا۔ (اصطلاحات پیشہ وراں، 12:3)

ٹال کے مترادف

ڈھیر, انبار

انبار, اٹالا, اٹم, اٹّال, بالا, بُتّا, بہانہ, تری, تودہ, گھنٹہ, گھنٹی, ڈھیر

ٹال english meaning

a station or place for storing woodgraingrass and the likeand where it is sold; a store of woodchaff; a stack (of wood)heap(of grain)a Rick; passing overgoing beyond (a fixed time); putting offdeferring; evasionsubterfugeshufflingprevarication; putting or turning asideputting out of the waydeterring; rejecting (a request); a turn or trick in wrestling; boldness (from age); a small bell (attached to the neck of an oxor a cow or an elephant)(rare ‌ابربہمنab|r-e baih|man) spring cloudsa kind of embroidered clothsprigged muslinthe eye

شاعری

  • گو بستیوں کو ٹال دے آگے سے کوہکن
    سنگ گرانِ عشق اُٹھایا نہ جائے گا
  • ساقی مرے خلوص کی شدّت تو دیکھنا
    پھر آگیا ہوں گردشِ دوراں کو ٹال کر
  • جو سر میں زلف کا سودا تھا سب نکال دیا
    بلا ہوں میں بھی کہ آئی بلا کو ٹال دیا
  • بات میں بے نکال دیتا تھا
    سب کے کہنے کو ٹال دیتا تھا
  • ہمیں دلاتے ہیں کیا کیا ملال دیتے ہیں
    ہماری بات جو وہ ہنس کے ٹال دیتے میں
  • جو صبر کی جو طفرب عالی نے دال دی
    جو بات ناگوار ہوئی ہنس کی ٹال دی
  • خیال سود و زیاں کی اکھاڑ دی بنیاد
    بڑے پہاڑ کو رستے سے میں نے ٹال دیا
  • عاشق ہوں بوسہ آج کا کل پر نہ ٹال بار
    روزینہ فقیر نہ اے بادشاہ کاٹ
  • نہ کھا اس کی باتوں پہ قائم فریب
    یہ بوسہ کا وعدہ نہیں ٹال ہے
  • وہ دل کہ لبیب اپنا تھا دوست نما دشمن
    ہم کوچہ جاناں میں کم بخت کو ٹال آئے

محاورات

  • آئی بلا (کو) سر سے ٹالنا
  • آﺌی بلا سر سے ٹالنا
  • آج کا کام کل پر اٹھا رکھنا۔ ٹالنا۔ چھوڑنا۔ ڈالنا یا رکھنا
  • آفت سر سے ٹالنا
  • آفت کو ٹالنا
  • اپنی بلا اور کے سر ٹالنا / دھرنا / ڈالنا / منڈھنا
  • اپنی بیر (کو) گھولم گھالا دوسرے کی بیت بیر ٹالم ٹولا
  • اپنے کو گھالم گھولا اور کی بار کو ٹال مٹولا
  • اپنے کو گھالم گھولا اور کی بار کو ٹالم ٹولا
  • اونٹ کے گلے میں گھنٹال

Related Words of "ٹال":