ٹھگ کے معنی

ٹھگ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ ٹَھگ }

تفصیلات

iسنسکرت کے اصل لفظ |ستھگہ| سے ماخوذ اردو زبان |ٹھگ| مستعمل ہے اردو میں اصل معنی میں ہی بطور اسم مستعمل ہے ١٦٧٢ء میں عبداللہ قطب شاہ کے "دیوان" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["ایک قوم جس کا پیشہ مسافروں کو زہر یا پھانسی دے کر مار ڈالنا اور طرح طرح سے چھلنا ہے","ایک قوم جو مسافروں کو پھانسی یا زہر سے مار کر لوٹ لیتی تھی لارڈ ولیم بنٹنگ کے عہد میں ١٨٢٨۔١٨٣٨ تک ان کا قلع قمع کیا گیا اور ١٥٢٦ ٹھگوں کو پھانسی دی گئی","بٹ مار","راہ مار","مُحسن کُش","ٹھگنا کا","ٹھگنے والا","ٹھگنے والا یا دغا باز شخص","یار مار"]

ستھگہ ٹَھگ

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • جمع غیر ندائی : ٹَھگوں[ٹَھگوں (واؤ مجہول)]

ٹھگ کے معنی

١ - دغاباز، ٹھنگے والا، فریبی، چھلیا۔

"کیا دخل کہ کوئی ٹھگ چوٹا دغا باز اچکا اس کے قلمرو میں رہنے پا وے" (١٨١٠ء، اخوان الصفاء، ٦)

٢ - رہزن، قزاق۔

"ٹھگ ہونے، ٹھگ ہو کر قتل کرنے . کے جرم کی تحقیقات اس عدالت میں ہو سکے گی" (١٩٣٢ء، مجموعہ ضابطہ فوجداری سرکار عالی، ٤١)

٣ - ایک قوم جس کا پیشہ مسافروں کو زہریا پھانسی دے کر مار ڈالنا اور طرح طرح سے چھلنا ہے۔ (نوراللغات)

"ٹھگ، در رسالہ دزد و راہزن" (١٧٥١ء، نوادر الفاظ، ١٦٤)

ٹھگ کے مترادف

چور, ڈاکو, جیب تراش, جیب کترا, سارق

پنڈارا, چور, چھلیا, خادع, ختَال, دغاباز, راہزن, سارق, فریبی, قزاق, قزّاق, لٹیرا, نوسرباز, ڈاکو, یارمار

ٹھگ کے جملے اور مرکبات

ٹھگ بازی, ٹھگ بدیا, ٹھگ ماری

ٹھگ english meaning

a robberassassingarrottercut-throat; one of a gang who strangle or poison travellers; deceiverimpostorcheatknavesharperswindlerplundererbe bent upon (doing)treat (someone) as one|s mortal foetreat (something) as antagonisticwherefore this brag

شاعری

  • ہزاروں کینہ قائم مہر میں گردوں کی پنہاں ہیں
    نہ کیجو اعتماد اے سادہ دل زنہار اس ٹھگ پر
  • زمیں پر رکھتے یہ تسبیح والے کچھ کڑھب ڈگ ہیں
    ہر اک پھانسی میں سو سو ہیں بڑے قزاق ہیں ٹھگ ہیں
  • اس میں ہی چور ٹھگ ہیں اسی میں امول ہیں
    اس میں ہی رونی شکل اسی میں ٹھٹھول ہیں
  • اس میں ہی چور ٹھگ ہیں اسی میں امول ہیں
    اس میں ہی رونی شکل اسی میں ٹھٹھول ہیں
  • ترا روپ ٹھگنے جو ٹھگ ٹھگنے آیا
    ٹھگیا ہور رہیا میں کہ ٹھگنے ٹھگ آیا
  • جو ٹھگ تھے اپنی وہ ٹھگ بدیا سے چھوٹے نہیں
    مسافروں کے گلے پھانسی ڈال گھوٹے نہیں

محاورات

  • اس بستی میں تو کبھی کیجو نہ بسرام۔ جو ہو نامی دیس میں ٹھگ چوروں کا گام
  • بنا ٹھگائی کام نہیں نکلتا
  • بنیا مارے جان ٹھگ مارے انجان
  • پاپی کا مال پراچت جائے (چور پڑے یا ٹھگ لے جائے) ڈنڈ بھرے یا چور لے جائے
  • پتریا کا ڈیرا جیسے ٹھگوں کا گھیرا
  • پہاڑ کے اٹھگن سلوٹ
  • جس نے نہ‌ دیکھا ہو باگھ دیکھے بلائی جس نے دیکھا ہو ٹھگ دیکھے قصائی۔ جس نے نہ دیکھی ہو بہن دیکھے بھائی۔ جس نے نہ دیکھا ہو جم دیکھے جنوائی
  • دنیا ٹھگے مکر سے روٹی کھائے شکر سے
  • ٹھگ بدیا یاد ہونا
  • ٹھگ نہ دیکھے دیکھے کلوار

Related Words of "ٹھگ":