پاؤں کے معنی
پاؤں کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ پا + اوں (و مجہول) }
تفصیلات
iسنسکرت سے اردو میں آیا۔ سنسکرت کے لفظ |پادہ| سے ماخوذ ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٦٠٩ء میں "قطب مشتری" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["بدن کا وہ حصہ جو زمین سے لگتا ہے","پاؤں کا نشان","چال چلن","ذمہ داری","راستہ چلنے کا عضو"]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- جمع : پاؤں[پا + اوں (و مجہول)]
پاؤں کے معنی
"ہر صبح وہ ننگے پانْو - مٹرگشت کرنے لگا۔" (١٩٤١ء، پیاری زمین، ٥٣)
گلے میں طوق نہ پانوں میں بیڑیاں صفدر گیا بہار کے ہمراہ ولولہ دل کا (١٨٧٨ء، کلیاتِ صفدر، ٢١)
"دو چٹانوں کو برابر رکھ کر دونوں کے سروں کے پاس سوراخ کرتے ہیں اور ان میں لوہے کے پانوں لگاتے ہیں تاکہ ایک دوسرے سے جڑ جاوے۔" (١٨٨٩ء، مقالاتِ سرسید، ٩٥:٦)
موزوں وہ سنگ مومنوں کا بوسہ گاہ ہے جس میں بنے ہوئے ہیں رسول زمن کے پاوں (١٨٦١ء، سراپا سخن، موزوں، ٣٥٣)
پایا نہ تیرے لب کے برابر کوئی عقیق گھس گھس گئے تلاش میں اہل یمن کے پاؤں (١٨٦١ء، سراپا سخن، موزوں، ٣٥٣)
یہ پینترے بھلے نہیں یہ چال چھوڑ دو خلقِ خدا کو روندتے ہیں بانکپن کے پاؤں (١٨٧٦ء، بحر (نوراللغات، ٢٨:٢))
پاؤں english meaning
foot; leg; foot-print; basis; foundation; root; footing; foothold; part; lot; portion; interference; meddlingsteadinessdecision (istiqlal)responsibilityliabilitya jewellera lapidarybasiscouragefirmnessfootfootholdgutsguts ; courageleg pedestalrootstandingstep
شاعری
- کل پاؤں ایک کاسۂ سر پر جو آگیا
یک سر وہ استخوان شکستوں سے چور تھا - جنوں میں اب کی کام آئی نہ کچھ تدبیر بھی آخر
گئی کل ٹوٹ میرے پاؤں کی زنجیر بھی آخر - یارب رہ طلب میں کوئی کب تک پھرے
تسکین دے کہ بیٹھ رہوں پاؤں گاڑ کر! - اب ٹھہرتا ٹک نہیں پائے ثبات
دست گیری کر کہ پاؤں میں نجات - یارب رہ طلب میں کوئی کب تلک پھرے
تسکین دے کر بیٹھ رہو پاؤں گاڑ کر - معذور ہوں جو پاؤں مرا بے طرح پڑے
تم سرگراں تو مجھ سے نہ ہو میں نشے میں ہوں - پاؤں میں وہ نشہ طلب کا نہیں
اب تو سرمستِ خواب ہیں دونوں - پہنچا جب اُس گلی میں تو کیا دیکھتا ہوں میں
جو زخم پاؤں میں تھا‘ وہی زخم سَر میں تھا - دوپہر کی دھوپ میں میرے بلانے کے لئے
وہ ترا کوٹھے پہ ننگے پاؤں آنا یاد ہے - زیست شرمندہ ہے اے جاں‘ تری یادوں سے مگر
فیصلے کچھ پاؤں کی ٹھوکر سے منوائے گئے
محاورات
- آئیگا تو اپنے پاؤں سے جائیگا کس کے پاؤں سے
- آئے گا تو اپنے پاؤں سے‘ جائے گا کسی کے پاؤں سے
- آپ اپنے پاؤں پر کلہاڑی مارنا
- آپ اپنے پاؤں میں کلہاڑی مارنا
- آتی ہے ہاتھی کے پاؤں اور جاتی ہے چیونٹی کے پاؤں
- آتی ہے ہاتھی کے پاؤں جاتی ہے چیونٹی کے پاؤں
- آرام سے پاؤں پھیلانا
- آنا نہ پائی صرف پاؤں گھسائی
- آنکھوں پر پاؤں (قدم) رکھئے
- آنکھوں پر پاؤں رکھنا