پائپ کے معنی

پائپ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ پا + اِپ }

تفصیلات

iانگریزی سے اردو میں داخل ہوا اور اپنے اصل معنی میں عربی رسم الخط میں مستعمل ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٩٠٧ء میں "مصرف جنگلات" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["ایک ظرف جس میں تمباکو ڈال کر پیتے ہیں۔ یہ ایک لکڑی کی لمبی نالی سی ہوتی ہے جس کے ایک سرے پر چوڑا پیالہ سا لگا ہوتا ہے۔ اس میں خشک تمباکو ڈال کر جلاتے ہیں اور دوسرے سرے سے پیتے ہیں","ایک قسم کا انگریزی حقہ جو چینی یا لکڑی کا چھوٹا سا بنا ہوا ہوتا ہے جس میں سوکھا تمباکو رکھ کر منہ سے پکڑ لیتے ہیں اور دھواں نکالتے ہیں","لوہے کی نالی"]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • جمع استثنائی : پائِپْس[پا + اِپْس]
  • جمع غیر ندائی : پائِپوں[پا + اِپوں (و مجہول)]

پائپ کے معنی

١ - نل، نلی، نلکی، بمبا۔

"اس سرائے سے تیل کے پائپ دوہرے لگائے جانے والے تھے کہ جنگ چھڑ گئی۔" (١٩١٧ء، سفرنامہ بغداد، ٥٢)

٢ - سوکھا تمباکو پینے کی خاص طرح سے بنی ہوئی نلکی جس کا ایک حصہ منہ میں دباتے ہیں اور دوسرا حصہ جو چلم کی طرح اوپر کو اٹھا ہوا اور کسی قدر گہرا ہوتا ہے۔ اس میں تمباکو رکھتے ہیں (یہ زیادہ تر لکڑی، چینی اور مٹی وغیرہ سے بنایا جاتا ہے)۔

"بعض ہندوستانی لکڑیاں تمباکو کے پائپ بنانے کے تجربے کی غرض سے یورپ روانہ کی گئی تھیں۔" (١٩٠٧ء، مصرف جنگلات، ١٧٣)

پائپ کے مترادف

نل

بنسری, حقہ, دمی, شہنائی, نال, نلی

پائپ english meaning

pipe(F. گھنی gha|ni)closedeep (shadow)densemuchthick

شاعری

  • ساری دھرتی دَب گئی سائینس سے
    لگ گئے پائپ گیا دنیا سے پاپ

Related Words of "پائپ":