ویسا کے معنی

ویسا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ وَے (ی لین) + سا }

تفصیلات

١ - اس طرح کا، اس کی مانند، جیسا۔, m["اُس طرح کا","اِس طور کا","اُس کی مانند","اُس کی مثل","اس کے مانند","اسی طرح کا","جیسا کا جواب"]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : وَیسے[وَے (ی لین) + سے]

ویسا کے معنی

١ - اس طرح کا، اس کی مانند، جیسا۔

ویسا english meaning

(F. ویسی vai|si)

شاعری

  • گاہے گاہے اس میں ہم نے مُنہ اس مہہ کا دیکھا تھا
    جیسا سال کہ پرکا گزرا ویسا بھی یہ سال نہیں
  • عالم میں لوگ ملنے کی گوں اب نہیں رہی
    ہرچند ایسا ویسا تو عالم بہت ہے یاں
  • ویسا چمن سے سادہ نکلتا نہیں رہی
    ہرچند ایک اور خم و چم بہت ہے یاں
  • خود ہی آجائے گا دنیا کو برتنے کا ہُنر
    مصلحت جیسی ہو‘ ویسا روپ دھارے جایئے
  • دنیا کا کچھ برا بھی تماشا نہیں رہا
    دل چاہتا تھا جس طرح ویسا نہیں رہا
  • لہروں میں ڈوبتے رہے دریا نہیں ملا
    اس سے بچھڑ کے پھر کوئی ویسا نہیں ملا
  • اے پری زادو جو توں تاں ہم سے پھر کرنے لگے
    ایسا ویسا تم نے کیا سمجھا ہے آدم زاد کو
  • گانا سنیا ہوں ایسا تیرے مکھن تے جگ میں
    نیں آج کل میسر ویسا بلک اندر کوں
  • پڑا تھا شور جیسا ہر طرف اس لا ابالی کا
    رہا ویسا ہی ہنگامہ مری بھی زار نالی کا
  • وو مکھ وو جوبن ہور دوبالا عجب دستا ہے منج
    ویسا نہ کیں پھل پھول ہور ویسا نہ کیں ڈالا ہوا

محاورات

  • اپنے ہاتھ کے بل بل جایئے‘ جیسا من ہو ویسا کھایئے
  • ایسا ویسا بھاتا نہیں خوان ملوکا آتا نہیں
  • ایسا ویسا نہ تصور کرنا
  • جب آیا دیہی کا انت جیسے گدھا ویسا سنت
  • جیسا آقا ویسا نوکر
  • جیسا باپ ویسا بیٹا
  • جیسا بو (بوؤگے) ویسا کاٹ (کاٹوگے)
  • جیسا بوؤگے ویسا کاٹو گے
  • جیسا تیرا لینا دینا ویسا میرا (کام کاج) گانا بجانا
  • جیسا تیرا نون پانی ویسا میرا کام جانی

Related Words of "ویسا":