پاجی کے معنی

پاجی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ پا + جی }

تفصیلات

iسنسکرت الاصل لفظ |پاییے| سے فارسی میں ماخوذ |پاجی| اپنی اصل صورت اور مفہوم کے ساتھ فارسی سے اردو میں داخل ہوا اور بطور صفت استعمال ہوتا ہے اردو میں سب سے پہلے ١٨١٠ء کو "کلیات میر" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔, m["بے تمیز","بے حقیقت","بے شرم","بے شعور","بے عزت","بے وقعت","زبوں کار","فرد مایہ","ملازمِ ادنٰی","کم ظرف"]

پاییے پاجی

اسم

صفت ذاتی ( واحد )

اقسام اسم

  • جمع ندائی : پاجِیو[پا + جِیو (و مجہول)]
  • جمع غیر ندائی : پاجِیوں[پا + جِیوں (و مجہول)]

پاجی کے معنی

١ - ذلیل، کمینہ، فرومایہ، رزدیل۔

 شہدے ہیں بے حیا ہیں لفنگے ہیں خوار ہیں پاجی ہیں ہدگہر ہیں دنی ہیں چمار ہیں (١٩٤٨ء، سرود و خروش، ٢٦٧)

٢ - شریر، بدذات۔

"ظاہر ہے کہ یہ کافروں کا ایک پاجی گروہ ہے جو رندیقوں سے بھی بدتر ہے۔" (١٩٥٦ء، مناظر احسن گیلانی، عبقات، ٩٥)

٣ - کم درجے کا پیش خدمت، ادنٰی ملازم۔

"شیخ شجاع الملک نے جاوا نام پاجی کو تین ہزار پیادے قصباتی دے کر قلعے کی حراست سپرد کی تھی۔" (١٨٩٧ء، تاریخ ہندوستان، ٧٥:٤)

پاجی کے مترادف

پوچ, کتا, ذلیل, لچا, کمینہ

ادنٰے, اوچھا, بدذات, پجوڑا, پست, خوار, دنی, دون, ذلیل, رذیل, سفلہ, شریر, غنڈہ, فرمادیہ, لُچّا, محتاج, نالائق, نیچ, کمینہ

پاجی کے جملے اور مرکبات

پاجی پرست, پاجی پن

پاجی english meaning

baselowMeanrascalscoundrelto be plaitedto be threadedto contendvilewicked

شاعری

  • قبلہ کہتے کہتے ہاجی ہوگیا
    پاس ظاہر چھوڑ پاجی ہوگیا
  • امراؤ سب ہیں بے خبر، احدی بچارے بے وقر
    اسوار پاجی سے بتر یہ نوکری کا خط ہے
  • پاجی پرست سارے خوشامد پرست ہیں
    انصاف ہے ذلیل تمنا کے سامنے
  • ہم لوگ آنے پاتے نہیں بندوبست ہے
    تم کیا کرو مزاج ہی پاجی پرست ہے
  • نچنے کرتے ہیں موئے پاجی ہی دھینگا مشتی
    بھونڈے مردوں کا بوا ہوتا ہے بھونڈا اخلاص

محاورات

  • پاجی بہ طواف کعبہ حاجی نمے شود
  • پاجی تو پاجی وہ بڑا پچوڑا ہے
  • سو پاجیوں کا ایک پجوڑا
  • شریف ‌کی ‌اور ‌پاجی ‌کی ‌ایک ‌برابر ‌ہے۔شریفوں ‌کے ‌کھانے ‌سر ‌دکھتے ‌پر ‌کھانے
  • غریب تیرے تین نام۔ جھوٹا پاجی بے ایمان

Related Words of "پاجی":