پارس پتھر

{ پا + رَس + پَتھ + تھر }

تفصیلات

iسنسکرت زبان سے ماخوذ اسما |پارس| اور |پتھر| پر مشتمل مرکب |پارس پتھر| اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٧٥٦ء کو "قصہ کام روپ و کلام کام" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • جمع غیر ندائی : پارَس پَتَّھروں[پا + رَس + پَتھ + تَھروں (و مجہول)]

پارس پتھر کے معنی

١ - ایک پتھر جس کی نسبت مشہور ہے کہ لوہے سے چھو جائے تو اسے سونا بنا دیتا ہے۔

"ان میں پارس پتھر کی خاصیت تھی۔" (١٩٣٥ء، چند ہم عصر، ١١٦)