پرائی جوتی
{ پَرا + ای + جُو + تی }
تفصیلات
iسنسکرت زبان سے ماخوذ صفت |پرائی| کے ساتھ سنسکرت اسم |جوتی| لگانے سے مرکب |پرائی جوتی| اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٥٠٣ء کو "نوسرہار" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
اقسام اسم
- جنسِ مخالف : پَرایا جُوتا[پَرا + یا + جُو تا]
- جمع : پَرائی جُوتِیاں[پَرا + ای + جُو + تِیاں]
- جمع غیر ندائی : پَرائی جُوتِیوں[پَرا + ای + جُو + تِیوں (و مجہول)]
پرائی جوتی کے معنی
١ - [ مجازا ] غیر کی بیوی، دوسری کی زوجہ۔
شوہر دار پرائی جوتی اس کوں اب کیوں جائز ہوتی (١٥٠٣ء، نوسرہار، ١٧ الف)