پرامن
{ پُر + اَمْن }
تفصیلات
iفارسی زبان سے ماخوذ صفت |پر| کے ساتھ عربی اسم |امن| لگانے سے مرکب |پرامن| اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٩٢ء کو "مکتوبات سرسید" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
صفت ذاتی ( واحد )
پرامن کے معنی
١ - محفوظ، جس میں امن و سلامتی ہو، خطرات و خدشات سے پاک۔
"سارا اطہران بے حد پرامن ہے اور انتہائی منظم جسے جلوس سیاسی ہنگامے جھگڑے فساد ناپید۔" (١٩٧٩ء، کوہ دماوند، ٥٣)