پردہ کے معنی
پردہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ پَر + دَہ }
تفصیلات
iفارسی سے اردو میں داخل ہوا اور بطور اسم مستعمل ہے۔ سب سے پہلے١٦٠٩ء کو "قطب مشتری" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["انگرکھے کا وہ حصہ جو سینے پر رہے","چار دیواری","چھپ کر","دروازے کے مقابل کی دیوار","زنان خانہ","سطح زمین","عورت کا چھپ کر رہنا","غیر مرد کے سامنے نہ ہونا","وہ جگہ جہاں عورتیں رہیں","کوئی چیز جو دروازے کے آگے لٹکائی جائے"]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- واحد غیر ندائی : پَرْدے[پَر + دے]
- جمع : پَرْدے[پَر + دے]
- جمع غیر ندائی : پَرْدوں[پَر + دوں (و مجہول)]
پردہ کے معنی
"پردہ کا قرار واقعی انتظام ہونا چاہئیے۔" (١٩٣٩ء، افسانہ پدمنی، ١١٢)
"میں پردے کی مخالف نہیں ہوں۔" (١٩٣٦ء، گرداب حیات، ٥٣)
قربان اٹھا عارض پر نور سے پردہ مر جاؤں نہ عاشق پہ ہو احسان قضا کا (١٨٦٥ء، نسیم دہلوی، دیوان، ٤٣)
ذبح کرنے میں کمی اوستم ایجاد نہ کر رحم کر رحم کے پردے یہ بیدار نہ کر (١٩١٥ء، جان سخن، ٦٣)
دیکھیں انہیں شہید یہ دل ہم کہاں سے لائیں پردہ اسی میں اب ہے کہ عالم سے منہ چھائیں (١٨٧٤ء، انیس، مراثی، ٢٢١:١)
"گاڑھے کا انگرکھا، سیدھا پردہ نیچی چولی، اس کے نیچے برکا پیجامہ۔" (١٩٤٧ء، فرحت، مضامین، ١١٠:٧)
"ہارمینم کی طرح سے برابر قطار میں اٹھارہ پردے ہیں۔" (١٩٤٦ء، شیرانی، مقالات، ٢٠)
صوفیوں کو وجد میں لاتا ہے نغمہ ساز کا شبہ ہو جاتا ہے پردے میں تیری آواز کا (١٨٤٢ء، آنس، کلیات، ٥٦)
"جیسی میری لڑکی ہے ویسی ہی آپ کی بھی لڑکی ہے، آپ سے کیا پردہ ہے۔" (١٩٣٥ء، دودھ کی قیمت، ١٩)
تم تو کھل کھیلے ہمارا مدعّا پردے میں ہے چب رہو بس ایسی باتوں کا مزا پردے میں ہے (١٩١٩ء، درشہوار بیخود، ٩٢)
"یہ پردہ طبقہ شبکیہ پر اسی طرح احاطہ کئے ہوئے ہے جیسے کہ جنین کا شیمہ جنین پر لپٹا ہوا ہوتا ہے۔" (١٩٣٦ء، شرح اسباب (ترجمہ)، ٥)
"مہبل کے آخری حصّہ میں ایک پردہ نمودار ہوتا ہے جو ہائمن ( پردہ بکارت) بنتا ہے۔" (١٩٣٩ء، مبادی جنینیات، ١٥٢)
"راہ میں ایک جادفعتاً ناخدا بےحواس ہوا اور جلد اس نے پردے اتروالئے۔" (١٨٠٣ء، رسالہ کائنات جو، ٣٧)
پردہ بادام کا پاتا ہوں عالم اے شعور دل مشیک ہو گیا نگاہِ یار سے (١٨٩٢ء، شعور (نورالغات، ٧٨:٢))
"قدیم زمانے میں یہی طریقہ تھا کہ ایک پردہ تان دیا جاتا تھا، اس کے پچھیے ایکٹر اپنا لباس وغیرہ درست کرتے اور پھر سامنے آکر اپنا اپنا کرتب دکھاتے تھے۔" (١٩٠٥ء، وکرم اورسی، ٣٧)
پہلا باب، دوسرا پردہ: محل (سہلیوں کا گاتے دکھائی دینا)۔ (١٩١٥ء، یہودی کی لڑکی، ٣)
"برج بھاشا ایسی زبان نہیں کہ دینا کے پردے پر ہندوستان کے ساتھ آئی ہو۔" (١٩٢٦ء، نوراللغات، ٧٨:٢)
ہے یاد میں جس کی مست بلبل اک پردہ ہے عشق شاہد گل (١٩٢٧ء، تنظیم الحیات،١)
پردہ کے مترادف
احتجاب, ٹٹی, حجاب, دیوار, اوجھل, برزخ, غلاف, نقاب, راز
آڑ, آہنگ, اخفا, الاپ, اوٹ, بادبان, برقعہ, بھید, پوشیدہ, جھانپ, چلمن, چک, خفیہ, درپردہ, راز, طبقہ, قنات, گھونگھٹ, نقاب, ٹٹی
پردہ کے جملے اور مرکبات
پردہ نشین, پردہ پوش, پردۂ ایزدی, پردۂ آہن, پردۂ بلبل, پردۂ بینی, پردۂ ثرب, پردۂ چشم, پردۂ خاک, پردۂ خاکی, پردۂ غیب, پردۂ قرییہ, پردہ کشا, پردۂ کعبہ, پردۂ گوش, پردۂ نیلگوں, پردۂ یاقوت, پردۂ خراسان, پردہ در, پردہ دری, پردۂ دماغ, پردۂ زنبور, پردۂ زنگار, پردہ سوز, پردۂ شبکیہ, پردۂ شہود, پردۂ ظاہر, پردۂ ظلمت, پردۂ عنکبوت
پردہ english meaning
a curtain; screen; cover; veil; anything which acts as a screena wallhangingtapestry; film; fine web; pellicle; lid ( of the eye); drum (of the ear); sail (of the ship); the piece which covers the chest in an angarkha or coat; the surface of the earth; secrecy; privacy; modesty; seclusion; concealment; secret; mystery; reticence; reserve; shelter; pretext; pretence; a musical tone or mode; a note of the gamut; the frets of a guitarA curtainA modest chastea screena veila womendrum of the eargraspgrip (of the hand)handlehilthingesholding tenuremodestymusical toneoccupancypossessionsecrecysurface of the earththe frets of a guitarthe state of being behind availtribal system
شاعری
- پوشیدہ راز عشقِ چلا جائے تھا سو آج
بے طاقتی نے دل کی وہ پردہ اُٹھا دیا - آنکھیں دوڑیں خلق جا اودھر گری
آُٹھ گیا پردہ کہاں اودھم ہوا - جسم خاکی کا جہاں پردہ اُٹھا
ہم ہوئے وہ میر وہ سب ہم ہوا - نہ نکلا کر اتنا بھی بے پردہ گھر سے
بہت اس میں ظالم تو بدنام ہوگا! - جھمکی دکھا کے طور کو جن نے جلا دیا
آئی قیامت اُن نے جو پردہ اُٹھا دیا!! - تھی چشم دمِ آخر وہ دیکھنے آوے گا
سو آنکھیں میں جی آیا پردہ نہ نظر آیا - اُٹھ گیا پردہ نصیحت گر کے لگ پڑنے سے میر
پھاڑ ڈالا میں گریباں رات کو داماں سمیت - داورِ حشر‘ مرا نامہ اعمال نہ دیکھ!
اس میں کچھ پردہ نشینوں کے بھی نام آتے ہیں - چمن والوں نے شبنم کہہ کے پردہ رکھ لیا ورنہ
پسینہ آگیا پھولوں کو فریادِ عنادل سے - درد نے کروٹ ہی بدلی تھی کہ دل کی آڑ سے
دفعتاً پردہ اُٹھا اورپردہ دار آ ہی گیا
محاورات
- آنکھ پر (یا پہ) پردہ پڑنا
- آنکھ پر (یاپہ) پردہ پڑنا
- آنکھ کا پردہ
- آنکھ کا پردہ اٹھ جانا یا جاتا رہنا
- آنکھ کا پردہ اٹھادینا
- آنکھوں پر (پردہ) پردے پڑجانا
- آنکھوں سے پردہ اٹھ جانا یا اٹھنا
- آنکھوں سے پردہ اٹھا دینا۔ اٹھانا
- آنکھوں کا پردہ اٹھ جانا یا جاتا رہنا
- آنکھوں کے سامنے پردہ (پردے) آجانا