پرستان کے معنی

پرستان کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ پَرِس + تان }

تفصیلات

iفارسی سے اسم |پری| کے ساتھ |ستان| بطور لاحقہ ظرف ملنے سے |پرستان| بنا۔ فارسی سے اردو میں داخل ہوا اور بطور اسم مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٧٨٤ء کو "سحر البیان" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["پرانے خیالات کے بموجب کوہ قاف","پری سے","پریوں اور دیووں کے رہنے کا فرضی مقام","پریوں کا اکھاڑا","پریوں کے رہنے کی جگہ","خوبصورت عورتوں کا مجمع","مجمعِ حسینان","مسکنِ پری زادگان","ملکِ پری زادگان"]

اسم

اسم ظرف مکان ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • جمع غیر ندائی : پَرِسْتانوں[پَرِس + تا + نوں (و مجہول)]

پرستان کے معنی

١ - پریوں کے رہنے کی جگہ، پریوں کا اکھاڑا، پریوں کا ملک۔

"کوہ قاف کے پرستان کے وجود پر تم کو یقین نہیں۔" (١٩٢٣ء، سیرۃ النبیۖ، ٧٤:٣)

٢ - [ مجازا ] حسینوں کا مجمع۔

"نوجوان نے اس عالم پرستان کو دیکھا، اس نے اسے دیکھا، دونوں کے دل پھنس گئے۔" (١٨٨٧ء، سخندان فارس، ١٠٧:٢)

پرستان english meaning

{~P پری+ستان]Fairy landfairylandwonderland

شاعری

  • دیوانگی کے بڑھنے کا دیوان ہوگیا
    مکتب وہ اس کے حق میں پرستان ہوگیا

Related Words of "پرستان":