پرند کے معنی

پرند کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ پَرِنْد }

تفصیلات

iفارسی سے اصل صورت اور مفہوم کے ساتھ اردو میں داخل ہوا اور بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٧٣٢ء کو "کربل کتھا" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔, m["آبدار تلوار","اڑنے والا جانور","ایک قسم کا اڑنے والا کیڑا","ایک قسم کا عمدہ اور پھول دار ریشمی کپڑا","ایک قسم کی گھاس","بالوں کے باندھنے کا ایک خوبصورت طریقہ","بکری کا چمڑا","جنگلی کھیرا","سات سہیلیوں کا گچھا","سادہ ریشمی کپڑا"]

اسم

صفت ذاتی

پرند کے معنی

١ - اڑنے والا (جانور)، طائر، پرندہ، پنکھی۔

"پرند چرند ہانپتے ہانپتے پہاڑوں کے سائے میں خاموش بیٹھے ہیں۔" (١٩٢٩ء، آمنہ کا لال، ١١٥)

٢ - بالوں کے باندھنے کا ایک خوبصورت طریقہ۔ (پلیٹس؛ جامع اللغات، 74:2)

 زمین دشت نے سامان آرائش نیا پایا پرند سبزہ کا فرش اس نے کیسا خوش نما پایا (١٩٢٥ء، شوق قدوائی، مثنوی بہار، ٤٣)

٣ - تلوار نیز تلوار کی آب؛ پروین، سات سہیلیوں کا جھمکا؛ ایک قسم کی گھاس، جنگلی کھیرا؛ بکرے کا چمڑا؛ شاہی تمغہ یا نشان؛ پیغامبر؛ موتی؛ زین کا کپڑا یا وہ کپڑا جو بطور کاٹھی استعمال ہو۔ (جامع اللغات، 74:2؛ اسٹین گاس، 244)۔

٤ - ریشمی کپڑا۔

پرند کے مترادف

پرندہ

امید, پردار, پرندہ, پروین, پنکھی, تلوار, طائر, طیر, طیور, موتی

پرند کے جملے اور مرکبات

پرند آبی

پرند english meaning

wingeda cap

شاعری

  • یہ جو خواہشوں کا پرند ہے، اسے موسموں سے غرض نہیں
    یہ اڑے گا اپنی ہی موج میں، اسے آب دے کہ سراب دے!
  • ہے دشت وراغ کی رشک پرند روم زمیں
    زبانِ خار ہے منقارِ کیک آسا لال
  • اس میں ہی سب پرند اسی میں چرند ہیں
    شا جھونپڑا بھی اسی ڈربے میں بند ہیں

محاورات

  • پرندہ پر نہیں مار سکتا
  • پرندہ پر نہیں مارسکتا
  • پیراں نمی پرند مریداں می پرانند
  • پیراں نمے پرند (و) مریداں مے پرانند
  • ہرے ‌روکھ ‌پر ‌سب ‌پرند ‌بیٹھتے ‌ہیں۔ ‌ٹھونٹھ ‌پر ‌کوئی ‌نہیں ‌بیٹھتا
  • یہاں ‌پرندہ ‌پر ‌نہیں ‌مارسکتا

Related Words of "پرند":