پروگرام کے معنی
پروگرام کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ پُرو (ضمہ پ خفیف، و مجہول) + گِرام }
تفصیلات
iانگریزی سے اردو میں داخل ہوا اور اپنے اصل معنی میں عربی رسم الخط میں بطور اسم مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٨٩٧ء کو "لکچروں کا مجموعہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["اوقات کا تقرر","تعین وقت","خاص کاموں کے لئے وقت مقرر کرنا","فیصلہ یا اعلان کا اشتہار","لائحہ عمل","نظام الاوقات","نظام عمل","کام اور وقت کا تعین","کام کی تفصیل"]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- جمع استثنائی : پُروگِرامْز[پُرو (ضمہ پ خفیف، و مجہول) + گِرامْز]
- جمع غیر ندائی : پُروگِراموں[پُرو (ضمہ پ خفیف، و مجہول) + گِرا + موں (و مجہول)]
پروگرام کے معنی
"ایک مسلسل پروگریم ہو جس کا پیرو ہونا آنے والی خشک سالیوں کے لئے بیمہ ہو۔" (١٩٠٧ء، کرزن نامہ، ١٠٠)
"جلسے کے کارڈ اور پروگرام ہر سال . شائع ہوتے ہیں۔" (١٩٥٨ء، شاد کی کہانی شاد کی زبانی، ٤٩)
"غالباً بی، بی، سی کا پروگرام تھا اور کوئی والیولین بجانے والا اپنا کمال دکھا رہا تھا۔" (١٩٤٣ء، غبارِ خاطر، ٣٠٠)
"بڑی احتیاط سے کمپیوٹر میں پروگرام داخل کرتے ہیں۔" (١٩٦٩ء، کمپیوٹر کی کہانی، ٧٨)
پروگرام english meaning
programmethe power of apprehension