پسندا کے معنی

پسندا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ پَسَن + دا }

تفصیلات

iفارسی سے اردو میں داخل ہوا اور بطور اسم مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٨٦٢ء کو |خطِ تقدیر" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["ایک قسم کے کباب","گوشت کے کچلے ہوئے پارچے","کبابوں کی ایک قسم"]

پسندا پَسَنْدا

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • واحد غیر ندائی : پَسَنْدے[پَسَن + دے]
  • جمع : پَسَنْدے[پَسَن + دے]
  • جمع غیر ندائی : پَسَنْدوں[پَسَن + دوں (و مجہول)]

پسندا کے معنی

١ - گوشت کا ادھ کٹا چھوٹا چپٹا پارچہ، گوشت کا کچلا ہوا پارچہ۔

|ایک جانب کباب - پسندا - ایک طرف روٹیاں بصد آب و تاب رکھیں۔" (١٨٦٢ء، خط تقدیر، ٦٨)

٢ - سیخ کے کباب کی ایک قسم۔ (نوراللغات، 68:2)

|جب سرخ ہو جائے تو - کباب کو پلٹ دیں - دیگر جانور کے گوشت کے پسندے اسی ترکیب پر بن سکتے ہیں۔" (١٩٤٧ء، شاہی دسترخوان، ٩٣)

٣ - ایک خاص طریقے سے مخصوص مصالحے لگا کر شامی کباب کی طرح تلے ہوئے گوشت کے کچلے ہوئے پارچے۔

پسندا english meaning

slashed or chopped meatslice of slashed meatsuch roasted slice as foodsuch roasted slice as food [~P PREC.]

Related Words of "پسندا":