پشت کے معنی

پشت کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ پُشْت }

تفصیلات

iفارسی سے اردو میں داخل ہوا اور بطور اسم مستعمل ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٦٤٩ء کو خاورنامہ میں مستعمل ملتا ہے۔, m["خراسان میں ایک شہر","گوشت خوار","گوشت کا شائق","نیشا پور کے پاس ایک علاقہ"]

پُشت پُشْت

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : پُشْتیں[پُش + تیں (ی مجہول)]
  • جمع غیر ندائی : پُشتوں[پُش + توں (و مجہول)]

پشت کے معنی

١ - جسم کا پچھلا حصہ، شانوں سے لے کر ریڑھ کی ہڈی کے آخری سرے تک، پیٹھ۔

|آنحضرتۖ کی پشت پر جو مہرِ نبوت تھی، ابھری ہوئی تھی۔" (١٩١٤ء، سیرۃ النبی، ٣٧٩:٢)

٢ - پچھلا حصہ یا رخ (کسی بھی چیز کا)

|وہ - بخوبی تمام دریا کے اوپر شباشب سرافراز خان کی فوجوں کی پشت پر آ رہا۔" (١٨٠٣ء، حسن اختلاط، ٧ الف)

٣ - سہارا، مدد، حمایت، آسرا۔

|قومیں - اپنے تمام لشکر کی پشت پر جمادات یا حیوانات کی ایک مضبوط پشت قائم کرتی ہیں۔" (١٩٠٤ء، مقدمہ ابن خلدون، ترجمہ، ١٧٩:٢)

٤ - شجرہ نسب یا نسل کے سلسلے کی ہر کڑی دوسری کی نسبت سے (عالی ہو یا سافل)۔

|عدنان سے حضرت اسمٰعیل تک چالیس پشتوں کا فاصلہ ہے۔" (١٩١١ء، سیرۃ النبی، ١٥١:١)

٥ - نسل، صلب۔

 قصی اور ہاشم ضاف اور شیبہ رہا پشت میں جن کی یہ دریکتا (١٩٢٩ء، آمنہ کا لال، ٢٥)

٦ - غیبت، پیچھے۔ (فرہنگِ آصفیہ، 409:1)

|دیوار یا کسی عمارت کے اندرونی رخ کو پشت کہتے ہیں۔" (١٩٤٨ء، چنائی، ٦)

٧ - دیوار یا کسی عمارت کا اندرونی رخ۔

٨ - گانڈو۔ (جامع اللغات، 88:2)

پشت کے مترادف

پیٹھ, پیچھا, جگ, صلب, عقب

آسرا, اولاد, بنس, پچھاڑی, پچھواڑی, پیچھے, پیٹھ, حامی, سرپرست, سہارا, ظُہر, عقب, گوشت, محافظ, مدد, مددگار, مربی, معاون, نسل, کمر

پشت کے جملے اور مرکبات

پشت بانی, پش بزمین, پشت بہ پشت, پشت پا, پشت پناہ, پشت تکیہ, پشت خار, پشت خم, پشت در پشت, پشت دست, پشت کف پا, پشت کمان, پشت گرم, پشت گرمی, پشت ہا پشت

پشت english meaning

fleshmeat; nourishednurturedfed; the back; the outside; support; prop; assistant; second; protector; patron; generation; descent; extraction; ancestors; progenitorsaid de campbackgovernor-GeneralsupportThe backthe Governor-General or Viceroythe lord Bishopto support steadily

شاعری

  • بات اب تو سُن کہ جائے سخن حسن میں ہوئے
    خط پشت لب کا سبزہ محراب سا ہوا
  • گرچہ نظر ہے پشت پا پر لیکن قہر قیامت ہے
    گڑ جاتی ہے دل میں ہمارے آنکھ اس کی شرمائی ہوئی
  • خال پشت چشم پر اپنے وہ طفل انگشت رکھ
    پوچھے ہے آکون جی یہ صاد ہے یا ضاد ہے
  • پشت خم یوں کردیا ہے سیل گریہ نے یہ خم
    جس طرح آسیب سے بارش کے ہو دیوار کج
  • زنہار پشت پا سے نہیں اٹھتی اس کی آنکھ
    اس چشم سرمگیں کو بہت ہے حیاسے ربط
  • جو اسباب سفر ہے کرکے طیار
    اسے ڈالو بہ پشت بار بردار
  • یہ دیکھ کر جو حال سکینہ کا تھا تغیر
    لپٹی ہوئی تھی پشت مبارک سے وہ صغیر
  • ایسے تن پیٹ کے مزے پر خاک
    جس سے کٹ جائے سات پشت کی ناک
  • حوروں کے گر ہو پنجحۂ مژگان سے خار پشت
    کھجلائے وہ پری نہ کبھی زینہار پشت
  • جو الٹھے ہو نوکھم پڑیں پشت سوں
    رکھے تھانب کرتوں یک انگشت سوں

محاورات

  • اپنی پشت نہیں سوجھتی
  • اولتی تلے کا بھوت ستر پرکھوں (پشتوں) کا نام جانے
  • باپ نہ دادے سات پشت حرامزادے
  • پس پشت ڈالنا
  • پس پشت کھڑا ہونا
  • پشت پا مارنا
  • پشت پر رہنا (یا ہونا)
  • پشت پر رہنا یا ہونا
  • پشت دست مارنا
  • پشت دست کاٹنا

Related Words of "پشت":