پلانا کے معنی

پلانا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ پِلا + نا }

تفصیلات

iہندی سے اردو میں داخل ہوا اور بطور فعل استعمال ہوتا ہے سب سے پہلے ١٦٣٥ء کو "سَب رس" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["پانی دینا","پرالی سے ڈھکنا","پلان ڈالنا","چھپر باندھنا","داخل کرنا","دودھ چسانا","شراب یا بنگ نوش کرانا","فرار ہونا","گھوڑے یا بیل پر زین ڈالنا","نوش کرانا"]

پلانا پِلانا

اسم

فعل متعدی

پلانا کے معنی

١ - پینا کا متعدی۔

"تیسرا فیلو مذہب کو نتھارے اور نئے خیال اور نئی روشنی کے گلاس میں قوم کو پلائے۔" (١٩٠٠ء، مضامین قاری۔ ١٣)

٢ - کسی جسم میں کوئی چیز اتارنا، پہنچانا یا داخل کرنا۔

"زمین کو ہم نےپھیلایا اور اس کے اندر بھاری بوجھل پہاڑ پلا دیے۔" (١٩٠٦ء، الحقوق والفرائض، ٢١٥:١)

٣ - جذب کرانا، کھپانا، (گھی یا تیل وغیرہ)۔

"کریوسوٹ (ایک روغن کا نام) پلانے کے لئے لکڑی کو پہلے خشک کر لینا چاہیے۔" (١٩٠٧ء، مصرفِ جنگلات، ٤٧٢)

پلانا english meaning

To cause to drinkto give a drink of watera momentthe twinkling of an eye

شاعری

  • مارس منجے پلانا فرصت یہی ہے آنا
    اس جیوں کوں کیا بنیایا یو جیو ہے باو بارا
  • سبھوں کو مے‘ ہمیں خونناب دل پلانا تھا
    فلک ہمیں پہ تجھے کیا یہ زہر کھانا تھا
  • ساقیا مجھکو ترا ساغر پلانا یاد ہے
    کلمہ لا تقنطو سے دل چھکانا یاد ہے

محاورات

  • آب شمشیر (پلانا) سے سیراب کرنا
  • آب شمشیر (پلانا) سے سیراب ہونا
  • آسمانی پلانا
  • ایک گھاٹ پانی پلانا
  • حقہ پانی پلانا
  • رنجک پلانا
  • زہر کا جام پلانا
  • شجاعت کا جام پلانا
  • گھول کر (کے) پلانا
  • گھٹی میں پلانا

Related Words of "پلانا":