پلو کے معنی

پلو کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ پَل + لُو }

تفصیلات

iسنسکرت میں لفظ |پلو| سے ماخوذ |پَلّو| اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٥٦٤ء کو "رسالہ فقہ دکنی" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["پہلو کسی چیز کا","چوڑا ٹھپّا","چوڑی گوٹ","شاخ کا سرا جس پر نئے پھول نکلے ہوں","شاخوں یا پھولوں کا گچھا","گھاس کا تنکا","لاکھ کا سرخ رنگ","نئی شاخ"]

پلو پَلُّو

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

پلو کے معنی

١ - آنچل، کنارہ (دوپٹہ، چادر یا ساڑھی وغیرہ کا)، چارد وغیرہ کا کونا۔

"ارے یہ کون ہے جس نے میرا پلو پکڑ لیا۔" (١٩٣٨ء، شکنتلا (ترجمہ)، اختر حسین، ١٠٩)

٢ - دامن۔

"جبے کی پلو نہایت نیچے اور آستیں نہایت ڈھیلی ہیں۔" (١٩٤٦ء، شیرانی، مقالات، ٨٤)

٣ - [ گوٹا سازی ] معمول سے زیادہ چوڑا اور سنگین بناوٹ کا گوٹا جو ڈوپٹے کے آنچل یا پشواز کے دامن پر ٹانکا جاتا ہے۔

"دوپٹے رنگ برنگ، آنچل پلو . کرن سے سجے سجائے۔" (١٨٦٦ء، انشائے بہار بے خزاں، ٥٢)

٤ - کفن وغیرہ کے ٹکٹرے یا حصّے۔

"اوپر نیچے کے پلواں برابر رکھے۔" (١٥٦٤ء، رسالہ فقہ دکنی، ٩)

٥ - رومال (دکھنی ٹھگ رومال کو کہتے ہیں۔ (مصطلحاتِ ٹھگی، 56)۔

پلو کے مترادف

آنچل, دامن

آنچل, بندر, بیڑا, پَلّو, پھول, دامن, شگوفہ, گل, مینڈک, ناؤ, ڈونگا, کرم, کشتی, کلی, کنارہ, کیڑا

پلو english meaning

( of cloth ) border(of cloth) bordera player of puppetsbabblebuffoongamegewgawhemplayplay and triflingpuppet showpuppet-playingsporttheatrical representationtoyviscous

شاعری

  • سر تھے انچل ڈھال کر بھیج پر پلو کریوں سٹے
    بجلی چڑ کے ہاتھ لے تھاڈی تو رنگ پایا بسنت
  • پلو کھس کیا ہور پھرتی تھی او
    تو اکثر ہوا باغ میں پائرو
  • جھاڑے پلو کوں سارا یہ کیا طریق تمارا
    گھر میں مرد ہمارا کیسے تمہیں چپوخوں

محاورات

  • الٹے چاک کا پانی پلوانا
  • بوڑھا طوطا پلوا ناؤں
  • پڑھے کے آگے ٹوکرا ڈالا اس نے کہا مجھے اپلوں کے لئے بھیجا
  • جن بچہ کولھو میں پلوادینا
  • چاپلوسی کا منہ کالا
  • زن (١) بچہ کولھو (میں) پلوانا / پیلوانا
  • لانڈی کا مورا کیا لیگا پلوتا چورا
  • نئی گھوسن اور اپلوں کا تکیہ
  • کولھو میں پلوادینا
  • کولہو میں پلوا دینا

Related Words of "پلو":