پچھلے دن
{ پِچْھ + لے + دِن }
تفصیلات
iسنسکرت زبان سے ماخوذ صفت |پچھلے| اور اسم |دن| پر مشتمل مرکب اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٧٩٠ء کو "ترجمہ قرآن مجید" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم ظرف زمان ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- جمع غیر ندائی : پِچْھلے دِنوں[پِچْھ + لے + دِنوں (و مجہول)]
پچھلے دن کے معنی
١ - گزرا ہوا زمانہ، عہد رفتہ۔ (نور اللغات، 64:2)
جہاں شامیانے کھچے تھے وہاں ہوا پچھلے دن کو عجائب سماں (١٨٩٣ء، صدق البیان، ٢٣٠)
٢ - سہ پہر، بعد از ظہر۔
"ایک لوگ ہیں جو کہتے ہیں ہم یقین لائے اللہ پر اور پچھلے دن پر۔" (١٨٦٠ء، فیض الکریم۔ ٩)
٣ - روز قیامت، یوم الآخر۔