پچھلے پہر

{ پِچْھ + لے + پَہْر (فتحہ پ مجہول) }

تفصیلات

iسنسکرت زبان سے ماخوذ صفت |پچھلے| اور اسم |پہر| پر مشتمل مرکب اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٠٢ء کو "باغ و بہار" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم ظرف زمان ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • جمع غیر ندائی : پِچْھلے پَہْروں[پِچْھ + لے + پہ (فتحہ پ مجہول) + روں (و مجہول)]

پچھلے پہر کے معنی

١ - تین حصے رات گزرنے پر، صبح کاذب کا وقت۔

"تمہیں روپے کی ضرورت ہو تو آدمی رات پچھلے پہرے جب چاہو مجھ سے منگا لو۔" (١٩٢٧ء، نور اللغات، ٦٤:٢)