پھیرنا کے معنی
پھیرنا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ پھیر (ی مجہول) + نا }
تفصیلات
iہندی سے ماخوذ اسم |پھیر| کے ساتھ علامتِ مصدر |نا| بڑھانے سے |پھیرنا| بنا۔ بطور مصدر استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٥٦٢ء کو "کلمۃ الحقائق" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔, m["(دل) بیزار کرنا","(زبان) بدلنا","الٹے کو سیدھا سیدھے کو الٹا کرنا","اندر سے باہر کرنا","ایک جانب دوسری جانب کرنا","چکر دینا","گشت کرانا","گھوڑے کو دائیں بائیں آگے پیچھے یا واپس کرنا","ناراض کرنا","واپس کرنا"]
پھیر پھیرْنا
اسم
فعل متعدی
پھیرنا کے معنی
پوتی تھی سو کھوٹی بھئی پنڈت بھیانہ کوے ایکھی اچھرپیم کا پھیرے سو پنڈت ہوے (١٦٣٥ء، سب رس، ١)
"خدا نام کی سمرن پھیر، صفاتی جھگڑوں کو لات مار . ذات میں سما جا۔" (١٩١٥ء، سی پارۂ دل، ١٢٤:١)
"مجھے گھوڑے کو گھڑ دوڑ کے میدان میں پھیرنے کا موقع مل گیا۔" (١٩٥٨ء، عمر رفتہ، ١٣٤)
"اس نے موٹر پھیرنے کے لیے آڑی کی، پیچھے کی، آگے کی اور پھر جدھر سے آیا تھا ادھر ہی چلا گیا۔" (١٩٧٣ء، رنگ روتے ہیں، ١٦١)
"لڑکی تو سسرال سدھاری اب یہ سہاگ پڑا کس کام کا جاؤ پھیر آؤ۔" (١٩٣٢ء، واودھ پنچ، لکھنؤ، ١٧، ١٠:٢٢)
بیٹھے ہوئے ہم دم تو بہت ہیں مجھے گھیرے پر ایسا نہیں کوئی جو تقدیر کو پھیرے (١٨٤٩ء، کلیاتِ ظفر، ١٩٨:٢)
گھٹا نہ کچھ مری مردی و دیں سے تجھے ان بے حیاؤں نے جو پھیرا (١٧٣٢ء، کربل کتھا، ١٧٠)
من کو جو ہمرے پھیرا دکھا کے جلوہ لگا دھیان تجھ سنگ . من کو (١٨٨٥ء، کریم الدین مراد کے ڈرامے، ٣٤:٧)
رخ اپنا جو آگے چل کے پھیرا دیکھا اک شاندار ڈیرہ (١٩٢٩ء، مطلع انوار، ١٦٤)
"جب دیکھو کہ قریب المرگ ہے تو کلمہ پڑھ کر چھری پھیر دینا۔" (١٩٢٥ء، حکایاتِ لطیفہ، ١١٢:١)
"گھی لگا کر پان چپکایا، کاسٹک کی پھریری پھیری۔" (١٩٠٨ء، صبحِ زندگی، ٢١٠)
"طلیحہ . بنی اسد اور بنی طے کے مسلمان ہونے کا حال سن کر مسلمان ہو گیا اور اپنی وحیوں پر خط نسخ پھیر کے حضرت رسول آخرالزماں کی وحیوں پر ایمان لایا۔" (١٩٢٠ء، جویائے حق، ١٧٥:٣)
"آپ کی صحت کچھ توجہ کی محتاج ہے کوئی آپ کو پان کی طرح پھیرنے والا چاہیے آپ کی یہ افسردہ دلی دور ہو سکتی ہے۔" (١٩٣٥ء، دودھ کی قیمت، ١٣٧)
کیا ہی پچھتائے ہیں آزار محبت لے کر ہم اسے پھیرتے سودا جو یہ لے کر پھرتا (١٩٣٦ء، شعاعِ مہر، ٦)
"ایک قوت ہے جو ہمیں سیدھے رستے پر پھیرتی ہے۔" (١٨٧٢ء، مضامین تہذیب الاخلاق، ٢١٠:٢)
پھیرنا english meaning
returnrefundreimburseturn overto returnreversechangeshiftbesmear with (printetc) breakbreak in (a horse)a poultry keeper, poultererbesmear with (print, etc.)to give backto refundto repeatto reverseto turn overto twist
شاعری
- وہ ناپسند لونگ کا بھنویں چڑھا کے پھیرنا
وہ میری سمت پھر نظر کو مسکرا کے پھیرنا - وہ چوڑیوں کا پھیرنا کہا تھا دیکھ کر جنہیں
چبھے گا ان کا گوکھرو نہ پہنوں گی کبھی انہیں - دو ٹکریں لگا کر منھ پھیرنا حرم سے
ایسے نمازیوں کو قبلہ سلام میرا
محاورات
- آنکھ پھیر لینا یا پھیرنا
- آنکھوں میں پھیرنا
- آنکھوں میں نیل کی سلائی پھیرنا
- آنکھیں پھیرلینا یا پھیرنا
- استرہ / استرہ پھیرنا
- استرہ پھیرنا یا لگانا
- الٹا استرا پھیرنا
- الٹی تسبیح پھیرنا
- الٹی سیفی پڑھنا / پھیرنا
- الٹی سیفی پڑھنا یا پھیرنا