پہلو کے معنی

پہلو کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ پَہ (فتحہ مجہول) + لُو }{ پَہ + لَوْ }

تفصیلات

iفارسی سے اردو میں اصل صورت اور مفہوم کے ساتھ داخل ہوا۔ سنسکرت میں اسکا مترادف |پارستوا| مستعمل ملتا ہے۔ اغلب امکان ہے کہ فارسی میں سنسکرت سے آیا ہو۔ |پہلو| اردو میں بطور اسم اور گا ہے متعلق فعل استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٦٤٩ء کو "خاور نامہ (قلمی نسخہ)" میں مستعمل ملتا ہے۔, ١ - ایران کا قدیم نام جہاں پہلوی زبان بولی جاتی تھی، شہر، بہادر، پہلوان۔, m["(باصطلاحِ نگینہ سازاں) نگینہ کا داسا پہل","رمز و کنایہ","فوج کا بازو","لشکر چپ دراست","لشکر کی دائیں یا بائیں طرف","میمنہ و میسرہ","نگینے یا الماس کی کٹی ہوئی چمکدار سطح","نکتہ جیسے اس میں کچھ تو پہلو رکھا ہے"]

پہلو پَہْلُو

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد ), متعلق فعل, اسم نکرہ

اقسام اسم

  • ["جمع غیر ندائی : پَہْلُوؤں[پَہ (فتحہ پ مجہول) + لُو + اوں (و مجہول)]"]

پہلو کے معنی

["١ - پسلی۔","٢ - جسم کی دائیں یا بائیں طرف سینہ، بالخصوص بائیں طرف کا حصہ جدھر دل ہوتا ہے۔","٣ - کروٹ، سرتاپا بغلی حصہ۔","٤ - طرف، جانب، سمت، رُخ۔","٥ - طرفی یا جانبی خط، ضلع، زاویہ بنانے والا خط۔","٦ - انداز، ادا؛ نقطۂ نظر، زاویۂ نگاہ۔","٧ - باریکی، تہہ داری۔","٨ - رُخ، زاویہ، گوشہ۔","٩ - رمز، اشارہ، کنایہ۔","١٠ - نکتہ، پوشیدہ بات، حقیقت۔","١١ - موضوع، عنوان۔","١٢ - نگینے کا ماتھا، باڑ، نگینے کا بغلی رُخ جو جڑائی میں آجاتا ہے۔ (ماخوذ: اصطلاحاتِ پیشہ وراں، 52:4)۔","١٣ - اونٹ۔ (اصطلاحاتِ پیشہ وراں، منیر، 61)۔","١٤ - [ معماری ] کمان کے نیچے کا نصف حصہ جو کمان کی چوٹی سے آدھی دور اور نرد بند تک ہوتا ہے۔","١٥ - قرب، پاس، پڑوس، جوار، قربت۔","١٦ - قرب، پاس، برابری (مرتبے کے لحاظ سے)","١٧ - [ مجازا ] صورت، حالت۔","١٨ - آغوش، گود، بغل۔","١٩ - غرض، مطلب۔","٢٠ - بہانہ۔","٢١ - طرح، طور۔","٢٢ - موقع، محل۔","٢٣ - انصاف کا تقاضا، شِق، زمرہ۔","٢٤ - سہارا، نشان۔","٢٥ - ڈھب، تدبیر، ذریعہ، وسلیہ، راستہ۔"]

[" نہ چیرو گے پہلوئے زن جب تلک شکم سے نہ نکلے گا یہ تب تلک (١٨١٠ء، شاہ نامہ منشی، ١٠٣)"," حسن خود عشق کا مشتاق رہا کرتا ہے دل ہے پہلو میں تو مل جائے گا دلبر کوئی (١٩١٥ء، جانِ سخن، ١٦٨)","\"شب و روز کے انقلاب میں ان دانش مندوں کے لیے نشانیاں ہیں جو اٹھتے بیٹھتے اور پہلو پر لیٹتے ہوئے اللہ کو یاد کرتے ہیں\" (١٩١٤ء، سیرۃ النبیۖ، ٢٥٢:٢)","\"اس نے گھوڑے کے ایک پہلو کو دبایا\" (١٩٢٨ء، مضامینِ فرحت، ١٠٦:١)","\"جامع مسجد کے پہلو اور نقشے معمول کے خلاف ہیں\" (١٩٣٢ء، اسلامی فنِ تعمیر، ٦٣)","\"آج اور بہت سے نئے پہلوؤں سے ان مسائل پر بحث کی ضرورت ہے\" (١٩٠٤ء، مقالاتِ شبلی، ٢٦:١)","\"تم . بات کے پہلو سمجھنے کی لیاقت بھی نہیں رکھتے اور چلے ہو نازک باریک مسئلوں کو طے کرنے\" (١٩١٥ء، سجاد حسین، پیاری دنیا، ١١)"," جو ہو سچ بات وہ اے نظم دو پہلو نہیں رکھتی نظر آتا ہے یکساں رکھیے سیدھا یا گُہر الٹا (١٩٣٣ء، صورتِ تغزل، ١٦)"," ترا دامن دبا لینا تہ زانو سمجھتے ہیَں ابھی کوئی نہ اٹھے ہم بھی یہ پہلو سمجھتے ہیں (١٩٠٣ء، نظم نگاریں، ٧٢)","\"تاہم اس خیال میں یہ سکون کا پہلو ضرور تھا کہ وہ ذاتی شکوہ و شکایت سے بہت بلند تھا\" (١٩٤٧ء، قیامت ہم رَکاب آئے، ٤٠)","\"جب کبھی اس پہلو پر نصیحت کرتے تو یہی فرماتے کہ بیٹا جو کچھ کرنا ہے خود ہی کرو\" (١٩٢٨ء، مضامینِ فرحت، ٤:١)","\"نصف دائری پلوں میں پہلو کے ابھار کی روک کمان شانہ کے موزوں بھراؤ سے کرنی چاہیے\"١٩٢٨ء، رسالہ رڑکی چنائی، ٧٢","\"مرتے وقت وصیت کی کہ محاصرۂ طائف میں جو مسلمان شہید ہو چُکے ہَیں، انہیں کے پہلو میں دفن کیے جائیں\" (١٩١٤ء، سیرۃ النبیۖ، ٤٣:٢)","\"مگر میر صاحب کے پہلو میں نسیم کو کرسی دینی ظُلم ہے\" (١٩٠٦ء، معرکۂ چکبست و شرر، ٢٤٢)"," کسی پہلو جو حسینوں میں ٹھہرنے پاتے گل بازی کی طرح ہم نہ اچھلتے پھرتے (١٨٥٢ء، کلیاتِ منیر، ٤١٩:٣)"," شب کو پہلو میں جو وہ ماہ سیہ پوش آیا ہوش کو اتنی خبر ہے کہ نہ پھر ہوش آیا (١٩٤٦ء، طیورِ آوارہ، ١٢)"," جو تھا وہی دل لیے ہوئے تھا اپنا پہلو لیے ہوئے تھا (١٨٨٧ء، ترانۂ شوق، ٧٦)"," رقم ہو جس میں حالِ دل اِسی کاغذ میں دل رکھدوں کوئی پہلو ملے گر پیش کشِ سوغات کرنے کا (١٨٩٥ء، دیوان راسخ دہلوی، ٣٤)"," تڑپا کیا تصورِ دلبر میں شام سے کل صبح تک مجھے کسی پہلو نہ آئی رات (١٨٥٧ء، بیاض سحر، ١٤٠)"," امید افزاء کوئی صورت نہ تسکین کا کوئی پہلو نتیجہ کیا وہ قائم ہی سہی عہد محبت پر (١٩٣٢ء، نقوشِ مانی، ٢٩)","\"اور انصاف کے کسی پہلو کو جس کی آپ سے توقع ہے نظر انداز نہ فرمایا\" (١٩١٢ء، شہید مغرب، ٩٠)"," دور سے کوچۂ دلبر کو کھڑا تکتا ہوں نہ تو دیوار کا تکیہ نہ تو در کا پہلو (١٨٤٦ء، آتش، کلیات، ٢٢٩)"," اب تو دامن پہ لہو ہے کہو کیا کہتے ہو اب تو انکارِستم کا کوئی پہلو بھی نہیں (١٩٦٨ء، رشکِ قمر، ٨١)"]

["١ - سامنے۔ (نوراللغات؛ فرہنگِ آصفیہ)"]

١ - ایران کا قدیم نام جہاں پہلوی زبان بولی جاتی تھی، شہر، بہادر، پہلوان۔

پہلو کے مترادف

رخ, سائڈ, جانب, سمت, قرب, کروٹ, دھڑ

بازو, برابر, بہانہ, پڑوس, تدبیر, ترکیب, تکیہ, جنّب, حیلہ, رمز, سامنے, سہارا, طرز, طریقہ, قُرب, نزدیکی, نکتہ, ڈھب, کنار, کنایہ

پہلو کے جملے اور مرکبات

پہلو بہ پہلو, پہلو پر, پہلو تکیہ, پہلو داری, پہلو دیوار, پہلو نشیں

پہلو english meaning

A sideadvantageflankfraudulent meanspoint of viewsincerelytrulywing

محاورات

  • (سے) پہلو تہی کرنا
  • اونٹ ‌دیکھئے ‌کس ‌کل ‌(کروٹ ‌پہلو) ‌‌بیٹھے ‌یا ‌بیٹھتا ‌ہے
  • اونٹ دیکھیے کس کل (- کروٹ/پہلو) بیٹھے/بیٹھتا ہے
  • اونٹ کس پہلو (- کروٹ/کل) بیٹھتا ہے/بیٹھے (وغیرہ)
  • بات ‌میں ‌پہلو ‌نکلنا
  • بات میں پہلو نکالنا
  • پہلو آباد ہونا
  • پہلو بچا جانا
  • پہلو بچانا
  • پہلو بچانا (یا دینا)

Related Words of "پہلو":