پہلے کے معنی
پہلے کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ پَہ + لے }
تفصیلات
iہندی سے ماخوذ اسم صفت |پہلا| سے ماخوذ |پہلے| اردو میں بطور متعلقِ فعل استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٨٥٦ء کو "کلیاتِ ظفر" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["آگے زمانے میں","ابتدا میں","اگلے زمانے میں","پرانے اور اگلے زمانے کے","جمع پہلا کی","شروع میں"]
پہلا پَہْلے
اسم
متعلق فعل
پہلے کے معنی
کوسنا ہوتا ہے منظور انہیں جب میرا کلیاں کرتے ہیں وہ آبِ بقا سے پہلے (١٩١٩ء، درشہوار، ١١٥)
وہ یوں ہنستے نہ تھے پہلے رلا کے یہی ہوتا ہے اب تو ادبدا کے (١٩٣٨ء، سریلی بانسری، ١٧)
چلے جی سے ہم ان کے جانے سے پہلے مرے جاتے ہیں موت آنے سے پہلے (١٩٣٢ء، بے نظیر شاہ، کلام، ١٩٧)
پہلے کے مترادف
قبل, اول
آگے, اول, مقدم
پہلے کے جملے اور مرکبات
پہلے پہل, پہلے پہلے, پہلے سے, پہلے ہی
پہلے english meaning
At firstbeforefirstinsanesenselesssooner
شاعری
- حرف نہیں جاں بخشی میں اُس کی خرابی اپنی قسمت کی
ہم سے جو پہلے کہ بھیجا سو مرنے کا پیغام کیا - سخت کافر تھا جن نے پہلے میر
مذہب عشق اختیار کیا! - پایا گیا وہ گوہر نایاب سہل کب
نکلا ہے اُس کو ڈھونڈھنے تو پہلے جان کھو - حرفِ غلط کو سُن کر درپے نہ خوں کے ہونا
جو کچھ کیا ہے میں نے پہلے اُسے سہی کر - اس کے یوں ترکِ محبت کا سبب ہوگا کوئی
جی نہیں یہ مانتا‘ وہ بے وفا پہلے سے تھا - پہلے پہل کا عشق ابھی یاد ہے فراز
دل خود یہ چاہتا تھا کہ رسوائیاں بھی ہوں - پہچان سا رہا تھا میں اطرافِ شام میں
ان راستوں سے پہلے بھی گزرا ہوا تھا میں - پہلے بھی ہم اک بار جدا تجھ سے ہوئے تھے
لیکن یہ چراغاں کا سماں جب تو نہیں تھا - ڈیرے ڈالے ہیں بگولوں نے جہاں
اس طرف چشمہ رواں تھا پہلے - سوچ لو اس بزم سے اٹھنے سے پہلے سوچ لو
یہ نہ ہو پھر دل کے ہاتھوں لوٹ کر آنا پڑے
محاورات
- آپم دھاپ کڑا کر بیتے جو پہلے مارے سو جیتے
- اپنا پیٹ پہلے ڈھانپو دوسرے کو ننگا پیچھے کہنا
- اپنا تن پہلے ڈھانکو دوسرے کو ننگا پیچھے کہنا
- اپنا تو تن پہلے ڈھانکو دوسرے کو ننگا پیچھے کہنا
- اپنا توشہ پہلے بھروسہ
- بی بی نہ پیر پہلے فتن فقیر
- پانی سے پہلے پل باندھنا
- پہلے آپ پیچھے باپ۔ پہلے اپنی ہی داڑھی کی آگ بجھائی جاتی ہے
- پہلے بو پہلے کاٹ
- پہلے بھتر پھر دیوتا پتر