چاہ کے معنی
چاہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ چاہ }
تفصیلات
iپراکرت سے ماخوذ اردو مصدر |چاہنا| سے مشتق حاصل مصدر |چاہ| بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٧١٨ء کو "دیوان آبرو" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["چاہنا سے","گڑھا جو منہ پر کسی جگہ پڑے"]
اسم
اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
اقسام اسم
- جمع غیر ندائی : چاہوں[چا + ہوں (و مجہول)]
چاہ کے معنی
چاہ کا نام جب آتا ہے بگڑ جاتے ہو وہ طریقہ تو بتا دو تمہیں چاہیں کیونکر (١٩٠٥ء، داغ، انتخاب داغ، ٨٢)
نہیں ہے اور مطلب کی مجھے چاہ گناہ بد سے دیکھوں تجھکو میں آہ (١٨٦١ء، الف لیلہ و نو منظوم، ٦٨٤:٣)
چاہ کے مترادف
آرزو, خواہش, شہوت, طلب, عاشقی, سہاگ, محبت, طلب گاری, تعشق
آرزو, احتیاج, استدعا, اشتیاق, الفت, پیار, تمنا, حاجت, خواہش, درخواست, دوستی, ذوق, شوق, ضرورت, طلب, عشق, لطف, مانگ, محبت, مزا
چاہ کے جملے اور مرکبات
چاہ زندان, چاہ سیماب, چاہ کن, چاہ کنعاں, چاہ نخشب, چاہ بے آب, چاہ تاریک, چاہ خس پوش, چاہ ذقن, چاہ رستم, چاہ زمزم, چاہ زنخ
چاہ english meaning
wishdesireinclination; volitionwill; longing; craving; loveaffectionlikingfondness; fancy; choice; appetiterelishzestrequisitiondemandrequestA wellbeing well-dresseddandyismDesiregood newsloveneednewsnews about the health (of)occasionpitpleasantnesswantwell
شاعری
- مجرم ہوئے ہم دل کے ورنہ
کس کو کسو سے ہوتی نہیں چاہ - کیا کہوں کیا طرحیں بدلیں چاہ نے آخر کو میر
تھا گرہ جو درد چھاتی ہیں سو اب غم ہوگیا - بدحال ہو کے چاہ میں مرنے کا لطف کیا
دل لگتے جو موا کوئی عاشق بھلا ہوا - میر خلاف مزاج محبت موجب تلخی کشیدن ہے
یاد موافق ملجاوے تو لطف ہے چاہ مزا ہے عشق - اُس کو اہلِ ہوس نہ سمجھیں گے!
لُطف جو فاصلے کی چاہ میں ہے - وہ اور ہوں گے کہ جن کو امجد نئے مناظر کی چاہ ہوگی
میں اُس کے چہرے کو دیکھتا ہوں، میں اُس کے چہرے کو دیکھتا تھا! - میں تم کو چاہ کر پچھتا رہا ہوں
کوئی اس زخم کا مرہم نہیں ہے - میرے مرتے دم جو رویا وہ بڑی تسخیر تھی
آب چشم یار آب چاہ بابل ہوگیا - یہ چاہ ہے رنج کی نشانی
پڑجائے گاآبرو پہ پانی - گیا جب ادھر کو تو بس راہ میں
گرا شاہ آزادہ اس چاہ میں
محاورات
- آج کا کام آج ہی کرنا چاہئے۔ آج کا کام کل پر نہ چھوڑنا چاہئے (چھوڑو)
- آدمی چاہئے دل کا پکا پیٹ کا گہرا
- آنکھ بھر دیکھنے کو دل نہیں چاہتا
- اپنا بھلا چاہنا
- اپنا بھلا سب چاہتے ہیں
- اپنے ہاتھ کے بل بل جائیے جیسا من ہو (- چاہیے) تیسا کھائیے
- اللہ نے چاہا
- الٹی پڑے چاہے (- یا) سیدھی
- اندھا کیا چاہے دو آنکھیں
- اندھے کو کیا چاہئے دو آنکھیں